Vinkmag ad

آنکھوں کی صحت کے لئے مفید ٹِپس

ہمارے جسم کا ہر عضو اپنی جگہ اہم ہے کیونکہ ہر ایک کا کام دوسرے سے مختلف ہے۔ آنکھوں کی بات کریں تو یہ ہمیں دنیا کی رنگینیاں دیکھنے میں مدد دیتی ہے۔

آنکھوں میں خرابی یا کمزوری کی بعض وجوہات پر ہمارا اختیار نہیں۔ تاہم کچھ ایسی ہیں جن پر قابو پا کر آنکھوں کی صحت کو زیادہ عرصے کے لئے برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ نیشنل انسٹی آف ہیلتھ( امریکہ) کے مطابق اس سلسلے میں کچھ مفید ٹِپس یہ ہیں:

٭سورج کی روشنی آنکھوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔ یہ سفید موتیے اور بڑھتی عمر کے ساتھ ہونے والے نظر کے دھندلے پن کے امکانات میں اضافہ کر سکتی ہے۔ اس سے بچنے کے لئے سن گلاسز یعنی دھوپ کے چشمے پہنیں۔

٭کھیلوں کے دوران،فیکٹریوں میں کام کرتے ہوئے، تعمیراتی کاموں کے دوران یا گھر میں چیزوں کی مرمت کرتے ہوئے آنکھوں پر حفاظتی آلات پہنیں۔

٭اگر آپ لینز استعمال کرتے ہیں تو انہیں پہننے اور اتارنے سے پہلے ہاتھوں کودھوئیں۔ انہیں صاف کرنے کے لئے ضروری ہدایات پر عمل کریں اور بوقت ضرورت انہیں تبدیل کر لیں۔

٭اگر آپ کا زیادہ وقت کمپیوٹر سکرین کے سامنے گزرتا ہے تو ممکن ہے کہ آپ پلکیں کم جھپکاتے ہوں۔ اس سے آنکھیں تھک جاتی ہیں۔اس سے بچنے کے لئے ہر 20منٹ بعد سکرین سے نظرین ہٹا کر اپنے سامنے 20 فٹ دور پڑی چیزکو 20 سیکنڈ کے لئے دیکھیں۔

٭تمباکونوشی عمر سے جڑی آنکھوں کی بیماریوں کے امکانات میں اضافہ کر سکتی ہے،ا س لئے اس سے گریز کریں۔

٭آنکھوں کی بعض بیماریاں موروثی طور پر منتقل ہوتی ہیں۔ یہ جاننے کی کوشش کریں کہ فیملی میں آنکھوں کے کون سے مسائل موجود ہیں تاکہ آپ کو معلوم ہوسکے کہ آپ کو کن مسائل کا کتنا خطرہ ہے۔

٭عمر میں اضافے کے ساتھ قدرتی طور پر کچھ مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔ تاہم بعض عوامل ان کے قبل ازوقت ہونے کے امکانات میں اضافہ کرتے ہیں۔ لہٰذا انہیں جاننے کی کوشش کریں اور یہ بھی معلوم کریں کہ کون سی معمولی تبدیلیاں ان مسائل سے بچنے میں یا ان کے قبل از وقت ہونے کے امکانات کو کم کر سکتی ہیں۔

٭ورزش کی عادت اپنائیں کیونکہ اس سے وزن کو صحت مند حد میں  رکھا جاسکتا ہے۔ ایسا نہ ہو تو ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔ یہ مسائل آنکھوں اور بصارت سے متعلق کچھ بیماریوں کی وجہ بن سکتے ہیں۔ مثلاً شوگر کا مرض نابیناپن اور کالے موتیے کے امکانات میں اضافہ کرتا ہے۔

٭اپنی خوراک میں پھل اور سبزیاں بالخصوص گہرے زرد رنگ کی اور سبز پتوں والی سبزیاں شامل کریں۔ مچھلی مثلاً سالمن اور ٹونا میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ یہ تمام چیزیں آنکھوں کی صحت کے لئے مفید ہیں۔

٭بچوں کی نظروں کا معائنہ عموماً سکولوں میں ہوجاتا ہے۔ بالغ افراد ہر دو سال بعد اپنی نظروں کا معائنہ ضرور کروائیں۔

Healthy eyes, tips to take care of your eyes, tips for eye health, maintaining good eyesight, keep your eyes healthy, aankhon ki sehat ka khayal kaisay rakhein, shifa news, health, eye health

Vinkmag ad

Read Previous

فالج کسے کہتے ہیں

Read Next

ہمیں چھینک کیوں آتی ہے

Leave a Reply

Most Popular