Vinkmag ad

گاؤٹ کیا ہے

گاؤٹ آرتھرائٹس کی ایک قسم ہے۔ یہ عموماً ایک وقت میں ایک ہی جوڑ (عام طور پر پاؤں کے انگوٹھے کے جوڑ) کو متاثر کرتی ہے۔ تاہم بعض اوقات بیک وقت ایک سے زائد جوڑ بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

اس کی علامات اچانک اور شدید ہوتی ہیں جو کئی دنوں یا ہفتوں تک رہ سکتی ہیں۔ بعض اوقات یہ طویل عرصے تک ظاہرنہیں ہوتیں۔ خوراک میں موجود پیورین نامی مادے کی ٹوٹ پھوٹ کے دوران بننے والے یورک ایسڈ کی زیادتی اس کیفیت کا سبب بنتی ہے۔ یہ مسئلہ خواتین کی نسبت مردوں میں زیادہ عام ہے۔

گاؤٹ کے امکانات بڑھانے والے عوامل

٭چینی کی ایک قسم (Fructose)۔

٭پیورین کی حامل اشیائے خورونوش۔

٭الکوحل۔

٭پیشاب آور ادویات۔

٭ذیابیطس، موٹاپا، انسولین کے خلاف مزاحمت، ہائی بلڈ پریشر، گردوں کی ناقص کارکردگی اور میٹابولک سینڈروم۔

گاؤٹ کی ان علامات کو نظر انداز نہ کریں

گاؤٹ کی پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ یہ علامات ظاہر ہوں تو بلا تاخیر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے:

٭جوڑوں کے گردگلٹیاں۔

٭گردوں میں پتھری۔

٭حساس، گرم اور سرخ جلد۔

٭درد جو اچانک ہو اور تیزی سے بڑھے۔

٭انگلیوں، کہنی، کلائی، گھٹنے، پاؤں کے انگوٹھے اور ٹخنے میں درد۔

symptoms of gout, dont ignore these symptoms of gout, gout kya hai, severe form of arthritis, uric acid, joint problems, health ,shifa news

Vinkmag ad

Read Previous

خاموش تیزابیت

Read Next

جب شدید ٹھنڈ لگ جائے تو کیا کریں 

0 Comments

  • […] گاؤٹ (gout) آرتھرائٹس کی ایک قسم ہے جس میں یورک ایسڈ کے کرسٹلز جوڑوں میں جمع ہو کر جلن اور سوزش کا باعث بنتے ہیں۔ اس صورت میں چند غذائی تبدیلیاں مفید ثابت ہوتی ہیں۔ تاہم گاؤٹ کے لیے غذائی احتیاطیں اپنانے کے ساتھ ساتھ مکمل علاج اور رہن سہن میں تبدیلی بھی ضروری ہیں۔ […]

Leave a Reply

Most Popular