Vinkmag ad

آپ ٹھنڈا پانی پیتے ہیں یانیم گرم ؟

”آپ کیا کہتے ہےں؟ ‘ ‘ کے عنوان سے کالم آپ کا ہے اور آپ کےلئے ہے ۔اس میں ان موضوعات پر بات کی جاتی ہے جن کا تعلق بالواسطہ یا بلاواسطہ آپ کی صحت سے ہوتا ہے۔ ا س مشق کا مقصد آپ کی توجہ زندگی کے اُن پہلوﺅں کی طرف دلانا ہے جن کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیا جاتاہے۔ادارہ ہر ماہ ایک موضوع کا انتخاب کرتا ہے جس پر آپ اپنی رائے ٹےلی فون، ای میل‘خط ےا فیس بک کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ اس ماہ ”آپ ٹھنڈا پانی پیتے ہیں یا گرم ؟“کے موضوع پر چند خواتین و حضرات کی رائے آپ تک پہنچائی جارہی ہے۔ اگلے شمارے کے لئے”کیا زچگی کے بعد 40دن تک ٹھنڈا پانی نہیں پینا چاہیے؟“ کے حوالے سے اپنی آراءشفانےوز کو بھےج سکتے ہےں۔


رانا محمد کا تعلق سرگودھا سے ہے ۔وہ کہتے ہیں:
”میںپانی موسم کے لحاظ سے ہی پیتا ہوں اور گرمیوں میں تو ٹھنڈا پانی ہی پیا جاتا ہے۔ نیم گرم پانی تو حلق سے اترتا ہی نہیں۔“
پشاور سے خواجہ ندیم کہتے ہیں:
”اس موسم میں تو ٹھنڈا پانی ہی پیتے ہیں ۔نیم گرم پانی تو نہیں پیا جاتا۔ گرمیوں میں گرم پانی پی کر اور بھی زیادہ گرمی محسوس ہوتی ہے۔“
اسلام آباد سے فیصل محمود کہتے ہیں:
”میںٹھنڈا پانی پیتا ہوں۔ نیم گرم پانی پینے سے پیاس ہی ختم نہیں ہوتی۔ جب تک کہ ٹھنڈا ٹھنڈا پانی نہ پیا جائے، تسلی نہیں ہوتی۔ “
خالد منیر کا تعلق ٹیکسلا سے ہے۔ وہ کہتے ہیں:
”موسم چونکہ گرم ہے‘ اس لیے میں ٹھنڈا پانی استعمال کرتا ہوں۔ اس کے دو فائدے ہیں۔ ایک تو اس سے پیاس بجھ جاتی ہے اور دوسرا گرمی کی شدت کم ہو جاتی ہے۔ “
جہلم سے مدثر حسین کا کہنا ہے:
”مجھے گردے کا مسئلہ ہے‘ اس لیے نارمل پانی پیتا ہوں۔ زیادہ ٹھنڈا پانی پینے سے مجھے گردے میں تکلیف شروع ہو جاتی ہے۔“
اسد اقبال کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے۔ وہ کہتے ہیں:
”گرمی کے موسم میں نیم گرم پانی کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ میں تو ٹھنڈا پانی ہی پیتا ہوں تاکہ کچھ تو گرمی کا احساس کم ہو۔“
راولپنڈی سے توقیر احمد کا کہنا ہے:
”میں نارمل پانی پیتا ہوں یعنی نہ زیادہ ٹھنڈااور نہ زیادہ گرم۔ زیادہ ٹھنڈا پانی پینے سے اکثر گلا خراب ہو جاتا ہے۔ اس لئے اس سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں۔“
فریدہ جاوید کا تعلق دینہ سے ہے۔ وہ کہتی ہیں:
”کوئی بھی موسم ہو‘ میں نارمل پانی ہی پیتی ہوں۔ یوں بھی زیادہ ٹھنڈاپانی مجھ سے نہیں پیا جاتاہے۔“
گجرات سے مدیحہ احمد کہتی ہیں:
”میں عام طور پر تونارمل پانی ہی پیتی ہوں لیکن اگر موسم زیادہ گرم ہو تو پھر نہیں پیا جاتا۔ اس لیے موسم کے مطابق ٹھنڈا یا نارمل پانی پیتی ہوں۔

Vinkmag ad

Read Previous

آٹزم… خاص بچوں کا خاص خیال

Read Next

فیڈر کا استعمال اور ضروری احتیاطیں

One Comment

Leave a Reply

Most Popular