Vinkmag ad

خون کے سرطان کی اقسام

خون میں تین طرح کے خلیے ہوتے ہیں جن میں سرخ خلیے، سفید خلیے اور پلیٹ لیٹس  شامل ہیں۔ خون کا سرطان یا کینسر خون کی ایک بیماری ہے۔ خون کے سرطان کی اقسام میں لوکیمیا، لمفوما اور ملٹی پل مائیلوما شامل ہیں۔

خون کے سرطان کی تین اقسام

لوکیمیا (Leukemia)

یہ خون کی ایک مہلک بیماری ہے جس میں خون کے سفید ذرات کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ لوکیمیا کا حملہ انسان کی ریڑھ کی ہڈی میں موجود گودے اور خون پر ہوتا ہے۔ اس سے انسانی جسم کی خون بنانے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ جسمانی کمزوری اور شدید تھکاوٹ کے علاوہ ہڈیوں اور جوڑوں کے متعدد مسائل بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔

لمفوما (Lymphoma)

یہ مریض کے جسم میں موجود لمفوسا ئیٹس یا خون میں موجود سفید خلیوں کو آہستہ آہستہ تبا ہ کر دیتی ہے۔ اس میں لمف کے جوڑوں پر سوجن کی وجہ سے مریض کو جسمانی کمزوری، شدید تھکاوٹ اور ہڈیوں اور جوڑوں سے متعلق مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ اس کا علاج شعاعوں اور کیموتھیراپی سے کیا جاتا ہے۔

ملٹی پل مائیلوما (Multiple Myeloma)

ملٹی پل مائیلوما خون کے سرطان کی تیسری قسم ہے جو زیادہ تر عمر رسیدہ افراد کو اپنا نشانہ بناتی ہے۔ اس کے منفی اثرات انسانی جسم میں موجود پلازمہ اور خون میں موجود سفید خلیوں کی ایک مختلف قسم پر ظاہر ہوتے ہیں۔ اس کا علاج بھی شعاعوں اور کیموتھیراپی کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

Mother’s milk – a miracle and blessing

Read Next

پاکستانی لڑکی کا بھارت میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ

Leave a Reply

Most Popular