Vinkmag ad

تیزابیت بڑھانے والی غذائیں

معدے میں تیزابیت کا مسئلہ کسی کو بھی ہو سکتا ہے۔ اس دوران سینے میں جلن سی محسوس ہوتی ہے۔ اس کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے کھانے پینے کی کچھ اشیاء بھی شامل ہیں۔ تیزابیت بڑھانے والی غذاؤں سے پرہیز کر لی جائے تو اس کیفیت سے بجا جا سکتا ہے۔ تیزابیت بڑھانے والی غذائیں یہ ہیں:

زیادہ چکنائی والے کھانے

* مرغن اور زیادہ چکنائی والے کھانوں کو ہضم کرنے کے لیے معدے میں زیادہ تیزاب پیدا ہوتا ہے۔ یہ چیزیں زیادہ دیر تک معدے میں پڑی رہتی ہیں اور تیزاب خوراک کی نالی میں آنے لگتا ہے۔

* فرنچ فرائز، اونین رِنگز، ڈیری مصنوعات مثلاً مکھن، بالائی والے دودھ وغیرہ کا استعمال ختم یا ہر ممکن حد تک کم کریں۔ بڑے گوشت یا بھیڑ کے گوشت کا چربی والا یا تلا ہوا حصہ، دیسی اور بناسپتی گھی، آلو کے چپس، آئس کریم, سنیکس اور کریم سوس بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ سلاد پر کریم کی ڈریسنگ سے بھی پرہیز کریں۔

پھل اور سبزیاں

٭ بعض پھل اور سبزیاں تیزابیت کا باعث بن سکتی ہیں۔ اگر کسی کو اکثر اس مسئلے کا سامنا رہتا ہے تو ان کا استعمال ختم یا بہت ہی کم کر دیں۔ ان میں مالٹے، چکوترے، لیموں، لائم، انناس، ٹماٹر، ٹومیٹو سوس وغیرہ شامل ہیں۔

٭ لہسن، پیاز اور اس طرح کی تیز خوشبو والی دیگر غذائیں تیزابیت بڑھاتی ہیں۔ یہ ہرشخص کے لیے مسائل پیدا نہیں کرتیں، تاہم جن لوگوں کو یہ مسئلہ ہو وہ ان سے پرہیز کریں۔

کافی

٭ تیزابیت کے شکار لوگوں کو کافی پینے کے بعد یہ کیفیت زیادہ محسوس ہوتی ہے کیونکہ کافی میں کیفین ہوتی ہے۔ پیپر منٹ اور سپیئرمنٹ (جنگلی اور عام پودینہ ) کی حامل چیزیں بھی اسے بڑھا سکتی ہیں۔

تیزابیت کے شکار لوگ جاننا چاہتے ہوں کہ انہیں تیزابیت کس وجہ سے ہوتی ہے تو ایک ڈائری بنائیں۔ اس میں نوٹ کریں کہ وہ کون سی غذائیں کھاتے ہیں، دن کے کس حصے میں کھاتے ہیں اور پھر کون سی علامات نمودار ہوتی ہیں۔ کم ازکم ایک ہفتے تک اس کا ریکارڈ ضرور رکھیں۔ اس سے انہیں ان چیزوں کا علم ہو سکے گا جو تیزابیت کا باعث بنتی ہیں۔

تحریر: ڈاکٹرشازیہ ارم،ماہرغذائیات، کراچی

Vinkmag ad

Read Previous

پاکستانی ڈاکٹر ٹائم میگزین کی 100 باثر شخصیات میں شامل

Read Next

گردن توڑ بخار

Leave a Reply

Most Popular