Vinkmag ad

ملک میں پہلی کلائمیٹ چینج اتھارٹی قائم کر دی گئی

وفاقی حکومت نے ملک میں پہلی کلائمیٹ چینج اتھارٹی قائم کر دی ہے۔ اتھارٹی پاکستان موسمیاتی تبدیلی ایکٹ 2017 کے سیکشن 5 کے ذیلی سیکشن (1) کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔

اتھارٹی کے قیام کا حکم سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے دیا تھا۔ بنچ جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل تھا۔ عدالت نے پبلک انٹرسٹ لاء ایسوسی ایشن آف پاکستان کی درخواست پر اپنے فیصلے میں اس کا حکم دیا تھا۔

ایکٹ کے مطابق، موسمیاتی وزارت کے وزیر انچارج اتھارٹی کے قیام کے لیے ذمہ دار ہیں۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اتھارٹی کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوگا ۔اتھارٹی دیگر مقامات پر بھی اپنے دفاتر قائم کر سکتی ہے۔

اتھارٹی کے چیئرپرسن اور ممبران سائنس دان، ماہرین تعلیم، پروفیشنلز، حاضر سروس یا ریٹائرڈ سرکاری ملازمین، صنعت کار، ماہرین زراعت اور ٹیکنو کریٹس ہوں گے۔ ان کے پاس متعلقہ شعبوں میں کم از کم پندرہ سال کا تجربہ بھی ہو گا۔

پاکستان میں ملک کی پہلی کلائمیٹ چینج اتھارٹی کا قیام خوش آئند ہے۔ اس سے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق مسائل سے نپٹنے میں مدد ملے گی۔

Vinkmag ad

Read Previous

درد کیا ہے اور کیوں ہوتا ہے

Read Next

Pain Management 

Leave a Reply

Most Popular