Vinkmag ad

پاکستانی ڈاکٹر ٹائم میگزین کی 100 باثر شخصیات میں شامل

ایک قابل فخر پاکستانی ڈاکٹر ٹائم میگزین کی 100 باثر شخصیات میں شامل ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام میگزین کی عالمی شخصیات کی فہرست 2024ء میں شائع ہوا ہے۔ آپ واحد پاکستانی ہیں جنہیں اس فہرت میں شامل کیا گیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شہزاد انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں۔

اس فہرست میں ایسے 100 افراد کو شامل کیا گیا جو صحت کی دنیا میں بااثرترین ہیں۔ ان میں شعبہ صحت میں نمایاں خدمات انجام دینے والے سائنس دان، ڈاکٹر، وکیل، ماہرین تعلیم اور پالیسی ساز شامل ہیں۔ میگزین کے مطابق ڈاکٹر بیگ کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر منتخب کیا گیا۔

پولیو ایک وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ بالعموم یہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو متاثر کرتا ہے۔ وائرس اعصابی نظام پر حملہ کر کے فالج یا موت کا سبب بن سکتا ہے۔ پولیو لا علاج ہے، تاہم ویکسین معذوری سے بچانے کا مؤثر ترین ذریعہ ہے۔

پولیو ورکرز پر حملوں میں 200 اہلکار جاں بحق ہوئے

ڈاکٹر بیگ نائیجیریا میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کے تکنیکی مشیر تھے۔ وہاں یہ مہم  شاندار طریقے سے کامیاب ہوئی۔ 2020 میں نائجیریا حالیہ برسوں میں پولیو پر قابو پانے والا پہلا ملک بن گیا۔ میگزین نے پیش گوئی کی کہ اگر ڈاکٹر بیگ کی کوششیں رنگ لائیں تو اگلا ملک پاکستان ہوگا۔

میگزین کے مطابق 2012-2016 کے دوران پولیو ورکرز پر حملوں میں 200 اہلکار جاں بحق ہوئے۔ تاہم ڈاکٹر بیگ نے اپنے مشن سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ انتہا پسند پولیو ورکز کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ وقت نے ان کی بات کو سچ ثابت کیا۔

ڈاکٹر بیگ نے کہا کہ انہیں اس فہرست میں شامل ہونے پرفخر ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو پولیو ورکرز کے نام کیا جو انتہائی مشکل حاالات میں اپنا کام کر رہے ہیں۔

حکومت نے 2024 میں 90 ملین بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف طے کیا۔ اس کے لیے 400,000 ویکسی نیٹرز اور 80,000 سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تیزابیت کم کرنے والی غذائیں

Read Next

تیزابیت بڑھانے والی غذائیں

Leave a Reply

Most Popular