تیزابیت میں کمی لانے والی غذائیں

تیزابیت میں کمی لانے والی غذائیں

ڈاکٹرشازیہ ارم‘ ماہرغذائیات‘ ڈاکٹرضیاءالدین ہسپتال کراچی

اگرآپ اس مسئلے کا شکار ہیں توان غذاؤں کواپنی خوراک میں مستقلاً شامل رکھیے۔

سبزیاں

سبزیوں میں چکنائی اورچینی کی مقدارکم ہوتی ہے لہٰذا وہ معدے میں تیزابیت کم کرنےمیں مدد دیتی ہیں۔ ان میں سے پھلیاں، بروکلی، ایسپریگس، پھول گوبھی، سبزپتوں والی سبزیاں، آلواورکھیرے زیادہ مفید ہیں۔ ادرک میں قدرتی طورپردافع سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ یہ تیزابیت سمیت معدے کے کئی مسائل کا قدرتی علاج ہے۔ اسے کدوکش کرکے یا سلائس کی شکل میں کھانوں کی تراکیب اورسمودی میں شامل کرسکتے ہیں یا اس کی چائے بھی پی سکتے ہیں۔

جئی کا دلیہ

جئی کا دلیہ فائبرکا بہترین ذریعہ ہے جومعدے میں موجود اضافی تیزاب کوجذب کرلیتا ہے۔ اس سے تیزابیت کی علامات میں نمایاں کمی آتی ہے۔ فائبرکے دیگر ذرائع میں بران بریڈ اورچھلکے سمیت چاول شامل ہیں۔

غیرترش پھل

غیرترش پھلوں بشمول خربوزہ، کیلا، سیب اورناشپاتی‘ترش پھلوں کے مقابلے میں کم تیزابیت کا باعث بنتے ہیں۔

گوشت اورطریقہ استعمال

چربی کے بغیر گوشت مثلاً چکن، ٹرکی، مچھلی اوردیگر سمندری غذاؤں میں چکنائی کم ہوتی ہے لہٰذا وہ تیزابیت کا کم باعث بنتی ہیں۔ انہیں ابال کر، گرل کرکے اورکم آئل میں بھون کریا پانی میں تل کرکھایا جائے توزیادہ بہتر ہے۔

انڈے کی سفیدی

یہ بہتر انتخاب ہے۔ اس کی زردی سے دوررہیں، اس لئے کہ اس میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے جو تیزابیت کا باعث بن سکتی ہے۔

دیگرغذائیں

ایووکیڈو(ناشپاتی کی شکل کا شیرہ دار پھل)، اخروٹ، السی کے بیج، زیتون کا تیل، سورج مکھی کا تیل اورتِل صحت بخش چکنائیوں کے اچھے ذرائع ہیں جوتیزابیت کا کم باعث بنتے ہیں۔ سیرشدہ چکنائیوں اورٹرانس فیٹس کو صحت بخش چکنائیوں سے تبدیل کرلیں۔

asparagus, beans, Oatmeal, foods that reduce acidity, avocado

Vinkmag ad

Read Previous

ننھے دلوں کے مسائل

Read Next

تیزابیت بڑھانے والی غذائیں

Leave a Reply

Most Popular