Vinkmag ad

جب شدید ٹھنڈ لگ جائے تو کیا کریں 

جسم سے گرمائش خارج ہونے کی رفتار اس کے پیدا ہونے کی رفتار سے زیادہ ہو تو جسمانی درجہ حرارت گرجاتا ہے۔ اگر یہ غیر معمولی حد تک کم ہوجائے تو اسے ہائپو تھرمیا کہتے ہیں۔ یہ حالت سرد علاقوں میں جانے والے افراد میں یا شدید ٹھنڈ میں زیادہ وقت گزارنے سے پیدا ہو سکتی ہے۔ شدید صورت میں دماغ پر بھی اثر پڑتا ہے جس کے باعث فرد کی سوچنے کی صلاحیت اور حرکات متاثر ہوسکتی ہیں۔ بچوں میں سرخ اور ٹھنڈی جلد اور کم توانائی جبکہ بڑوں میں تھکاوٹ، ہاتھ کانپنا، الجھن اور غنودگی ہائپوتھرمیا کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

ہائپو تھرمیا کی صورت میں فوری طور پر کیا کریں

ہائپوتھرمیا کی علامات ظاہر ہوں تو فوری طورپردرجہ حرارت چیک کریں۔ اگر یہ95 ڈگری فارن ہائیٹ سے کم ہو تو پیشہ ورانہ مدد کے لئے رابطہ کریں۔ اس کے علاوہ ان ہدایات پر عمل کریں:

٭ متاثرہ فرد کو گرم جگہ مثلاً گھر کے اندر یا کمرے میں لے جائیں۔

٭ کپڑے گیلے ہوں تو انہیں تبدیل کریں۔ اس سے پہلے جسم کو خشک کرلیں۔

٭ چہرے کے علاوہ پورے جسم کو کمبل یا لحاف سے ڈھانپ دیں۔

٭ متاثرہ فرد کے سینے، گردن، سر، پیٹ اور رانوں کے درمیانی حصے(groin) کو الیکٹرک کمبل (اگر دستیاب ہو) یاہیٹنگ پیڈ سے گرم کریں۔ ہیٹنگ پیڈ کے استعمال میں احتیاط سے کام لیں۔

٭ گرم مشروب مثلاً یخنی وغیرہ پلائیں۔

٭ جسم گرم ہونے لگے تو بھی فوری طور پر گرم کمبل یا لحاف نہ اتاریں بلکہ جسم، سر اور گردن کو ڈھانپ کر رکھیں۔

٭ ہائپو تھرمیا کی شدید صورتوں میں مریض بے ہوش ہو سکتا ہے اور یوں محسوس ہوسکتا ہے کہ وہ سانس نہیں لے رہا یا اس کی نبض نہیں چل رہی۔ ایسے میں سی پی آر یعنی مصنوعی سانس کے ذریعے سانس بحال کرنے کی کوشش کریں۔ اس کا طریقہ ہرخاص عام کو سیکھنا چاہئے، اس لئے کہ ہنگامی صورت حال کسی بھی وقت پیش آ سکتی ہے۔

یہ کام ہرگز نہ کریں

٭ متاثرہ فرد کو گرم پانی سے نہلاکر یا ہیٹنگ لیمپ کی مدد سے درجہ حرارت نارمل کرنے سے گریز کریں۔

٭ بازو یا ٹانگوں کو گرم نہ کریں اور نہ ہی ہاتھ‘ پاؤں کا مساج کریں۔ جب باقی جسم گرم ہو گا تو وہ خود بخود نارمل ہو جائیں گے۔

٭ الکوحل، کیفین اور تمباکو جسم کو نارمل درجہ حرارت پرلانے کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرسکتے ہیں۔ ان کا استعمال نہ کریں۔

٭ اگر فرد بے ہوش ہو تو اسے کوئی مشروب نہ پلائیں۔

hypothermia, hypothermia first aid, low body temperature, first aid, drop in body temperature, shadeed thand lag jaye tou kya karein

Vinkmag ad

Read Previous

گاؤٹ کیا ہے

Read Next

ذیابیطس میں مفید غذائیں اور سپلی منٹس

Leave a Reply

Most Popular