Vinkmag ad

ذیابیطس میں مفید غذائیں اور سپلی منٹس

ہمارے جسم میں داخل ہونے والی خوراک کا زیادہ ترحصہ گلوکوز میں تبدیل ہو کرخون میں شامل ہوجاتا ہے۔ گلوکوز خلیوں تک پہنچ کر انہیں کام کرنے کے لئے توانائی فراہم کرتی ہے تاہم اسے وہاں تک پہنچنے کے لئے انسولین درکار ہوتی ہے جو لبلبے سے خارج ہوتی ہے۔ اگر کوئی ذیابیطس کا شکار ہوجائے تو اس عمل میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔
مثلاً ٹائپ ون ذیابیطس میں جسم میں انسولین بالکل نہیں بنتی یا کم بنتی ہے جبکہ ٹائپ ٹو ذیابیطس میں انسولین بننے کے باوجود کام نہیں کرپاتی۔ ذیابیطس کی ایک تیسری قسم بھی ہے جو حمل کے دوران ہوتی ہے۔ ذیابیطس کے نتیجے میں خون میں شوگر کی سطح بلند ہوتی رہتی ہے جس کی وجہ سے امراض قلب، بصارت کے مسائل اور گردوں کی خرابی کاسامنا بھی ہوسکتا ہے۔

ذیابیطس کی اہم علامات

 میں منہ خشک ہونا، زخم دیر سے بھرنا،بار بار انفیکشن ہونا اور سر چکرانا شامل ہیں۔ بھوک زیادہ لگنا،بار بار پیشاب آنا، تھکاوٹ محسوس ہونا،نظر کمزور ہونا اور ہاتھ پاؤں سن ہونا بھی کچھ مثالیں ہیں۔ٹائپ ٹو ذیابیطس کی صورت میں بعض اوقات شروع میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی۔

خوراک سے ذیابیطس کو کنٹرول کریں

ٹائپ ون ذیابیطس  میں صحت مند طرز زندگی اپنانے کے ساتھ ساتھ روزانہ انسولین لازماً استعمال کرنا ہوتی ہے۔ ٹائپ ٹو میں وزن کم کرنے، ورزش، ڈائٹ پلان اور ادویات یا انسولین کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی طرح دوران حمل ہونے والی ذیابیطس پر قابو پانے کے لئے بھی
مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں۔
مرض کی تینو ں اقسام کو کنٹرول کرنے میں خوراک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ عمومی طور پرمریضوں کو زیادہ فائبر اور کمپلیکس کاربوہائیڈریٹس( نشاستے کی وہ قسم جسے ہضم ہونے میں زیادہ وقت لگتا ہے ) سے فائد ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ جن اشیاء کا گلائسیمک انڈیکس یعنی کھانے کی بلڈ شوگر لیول بڑھانے کی رفتار کم ہو وہ بھی مفید ثابت ہوتی ہیں۔
ان خصوصیات کے حامل کچھ کھانوں میں گندم یا جو کا دلیہ، اسپغول کا چھلکا، دارچینی، سبز پتوں والی سبزیاں، میوہ جات، چھلکے سمیت دالیں دودھ اور دہی شامل ہیں۔

کون سے سپلی منٹس استعمال کریں

سپلی منٹس ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مفید ہیں تاہم کون سا مریض کس سپلی منٹ کو کس مقدار میں استعمال کر سکتا ہے، یا کر بھی سکتا ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ ماہر غذائیات اور ماہر امراض غدود ہی کرسکتا ہے۔ لہٰذا ان کی تجویز کے بعد ہی انہیں استعمال کریں۔
اس سلسلے میں مفید سپلی منٹس اور ان کے فوائد یہ ہیں:

٭گارلک ایکسٹریکٹ سوزش کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
٭اے ایل اے(ALA) جسم کی اپنی انسولین کی کارکرددگی کو بہتر کرتا ہے۔ ذیابیطس کے باعث دماغ اور حرام مغز کے باہر موجود اعصاب کونقصان پہنچ سکتا ہے۔یہ اس نقصان کے نتیجے میں ظاہر ہونے والی علامات مثلاً ٹانگوں اور بازوؤں میں سوزش، درد اورجھنجھناہٹ کو بھی کم کرتا ہے۔
٭ بِٹر میلن(Bitter melon) ایکسٹریکٹ میں کچھ ایسے کیمیائی مادے ہوتے ہیں جو انسولین کی طرح کام کرتے اور بلڈ شوگر لیول کو نارمل سطح پر برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
٭میگنیشیم آکسائیڈ بلڈ شوگر لیول کے ساتھ ساتھ انسولین کی حساسیت کو بھی بہترکرتا ہے۔
٭سی آر ایم (Chromium picolinate) پیٹ میں موجود چھپی ہوئی چربی (visceral fat)اور وزن کو کم کرتا، گلوکوز وپر کنٹرو ل اور انسولین کی حساسیت کو بہتر بناتا ہے۔
٭وٹامن ڈی تھری جسم کی انسولین کے خلاف مزاحمت کے امکانات کو کم کرتا ہے۔یہ ان لوگوں میں زیادہ مؤثر ثابت ہوتا ہے جوموٹاپے کے شکار نہ ہوں یا ان میں وٹامن ڈ ی کی کمی ہو۔
ذیابیطس کی پہلی دو قسموں کا مکمل علاج تو ممکن نہیں تاہم خوراک میں احتیاط اور طرز زندگی میں مثبت تبدیلیوں کے ساتھ ان پر قابو پاکرنارمل زندگی گزاری جا سکتی ہے۔ اس لئے دیگر احتیاطوں کے ساتھ مفید کھانوں سے بھی استفادہ کریں۔
which supplements are good for diabetes, which foods are good for diabetes, diabetes mai kya khayein
Vinkmag ad

Read Previous

جب شدید ٹھنڈ لگ جائے تو کیا کریں 

Read Next

کس سہہ ماہی میں حمل کیوں گرتا ہے

Leave a Reply

Most Popular