Vinkmag ad

خاموش تیزابیت

ریفلکس ایک ایسی کیفیت ہے جس میں معدے میں بننے والا تیزاب  خوراک کی نالی کے ذریعے حلق تک پہنچ جاتا ہے۔ کئی بار یہ کیفیت بظاہر کسی تکلیف کا باعث نہیں بنتی اس لئے اسے غیر محسوس یا خاموش تیزابیت کہا جاتا ہے۔ طب میں اسے  ایل پی آر(Laryngopharyngeal Reflux) کہا جاتا ہے۔
خاموش تیزابیت کی تصدیق ہونے کے بعد ڈاکٹر لائف سٹائل میں کچھ تبدیلیاں بتاتے ہیں اور اس کے ساتھ تیزابیت کے خاتمے کے لئے ادویات تجویز کرتے ہیں۔ان پر عمل کرنے سے مریض اس کیفیت سے محفوظ رہ سکتا ہے۔

 تیزابیت سے کیسے بچیں

٭تمباکو نوشی تیزابیت پیدا کرنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اس سے اجتناب کریں۔
٭کھلے کپڑے پہنیں خصوصاً پیٹ اور کمر ڈھیلی ڈھالی ہو کیونکہ اگر یہ تنگ ہو تو تیزابیت کو بڑھا دیتا ہے۔
٭سونے سے تقریباً تین گھنٹے پہلے کھانا کھائیں اور کھانے کے فوراً بعد لیٹنے سے گریز کریں۔
٭سوتے وقت سر کے نیچے دو تکیے رکھیں اور بائیں کروٹ پر سوئیں۔
٭سادہ اور غذائیت سے بھرپور غذا کھائیں۔کھانے میں چکنائی اور تلی ہوئی اشیاء مثلاً پکوڑے،سموسے اور زیادہ میٹھی اشیاء جیسے چائے،کافی اور چاکلیٹ وغیرہ سے پرہیز کریں۔
٭جو غذائیں تیزابیت کا سبب بنتی ہیں انہیں لکھ لیں اور ان سے اجتناب کریں۔
٭اگر وزن ایک مخصوص حد سے زیادہ ہے تو اسے کم کریں۔ یہ دیگر بیماریوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ تیزابیت کو قابو کرنے میں بھی مفید ثابت ہوگا۔

خاموش تیزابیت اور جی آر ڈی کی علامات میں کیا فرق ہے؟

ایل پی آر ( Laryngopharyngeal Reflux ) جی ای آر ڈی (Gastroesophageal Reflux Disease)
گلے میں کڑواہٹ، سوزش یا جلن محسوس ہونا سینے میں جلن اور درد
دمہ قے یا متلی
آواز بھاری ہوجانا سو کر اٹھنے کے بعد آواز کا بھاری ہونا
بار بار گلا صاف کرنا خشک اور تکلیف دہ کھانسی
ریشے کا حلق میں ٹپکنا منہ سے بو آنا
Vinkmag ad

Read Previous

 غذا بزرگوں کی  ذہنی صحت پر کیسے اثر کرتی ہے؟  

Read Next

گاؤٹ کیا ہے

Leave a Reply

Most Popular