حمل میں گردن توڑ بخار

 گردن توڑ بخار وہ مرض ہے جس میں دماغ اور حرام مغز کے گرد موجود حفاظتی جھلی میں سوزش ہو جاتی ہے۔ اگر حمل میں گردن توڑ بخار ہو جائے تو ان مسائل کا خدشہ ہوتا ہے:

٭اسقاط حمل۔

٭مردہ بچے کی پیدائش۔

٭قبل ازوقت زچگی۔

٭نوزائیدہ بچے میں جان لیوا انفیکشن۔

ایسے میں کیا کریں

٭حاملہ خواتین حمل کے 37 سے39 ہفتوں میں گروپ بی سٹریپ انفیکشن کی سکریننگ ضرور کروائیں۔ اگر یہ ٹیسٹ مثبت آئے تو زچگی کے دوران ماں کو اینٹی بائیوٹک دی جاتی ہے جو نوزائیدہ بچے میں اس انفیکشن کی منتقلی کو روکتی ہیں۔

٭حاملہ خواتین اس بیماری سے متاثرہ مریض سے دور رہیں۔

٭مائیں حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کریں اور خوراک کا خاص خیال رکھیں۔

٭اس کا مریض گھر میں ہو تو مشترکہ تولئے اور برتنوں کے استعمال سے گریز کریں۔

  pregnancy mai gardan tor bukhaar, tips to prevent meningitis in pregnancy, meningitis in pregnancy, fever, women health, health, shifa news

Vinkmag ad

Read Previous

گردن توڑ بخار

Read Next

روزانہ کتنا کیلیشم اور وٹامن ڈی لیں

Leave a Reply

Most Popular