Vinkmag ad

ایسٹرا زینیکا نے اپنی کورونا ویکسین مارکیٹ سے اٹھانا شروع کر دی

فارما سوٹیکل کمپنی ایسٹرا زینیکا نے اپنی کورونا ویکسین مارکیٹ سے اٹھانا شروع کر دی ہے۔ ویکسین کا نیا نام ویکسزرویریا ہے جو اسے 2021 میں دیا گیا تھا۔

ایسٹرا زینیکا نے اپنے فیصلے کی وضاحت بھی کی ہے۔ کمپنی کے مطابق اب کووڈ 19 کے لیے متعدد ویکسینز تیار کی جا چکی ہیں۔ نئی ویکسینز کی زیادہ تعداد کے ساتھ مارکیٹ میں سپلائی بھی زیادہ ہے۔ اس وجہ سے ویکسزرویریا کی مانگ میں قابل ذکر کمی آئی ہے۔ اس لیے یہ ویکیسن اب تیار یا سپلائی نہیں کی جا رہی۔ کمپنی نے یہ بھی کہا کہ وہ یورپ میں اس  کی مارکیٹنگ کی اجازت واپس لے لے گی۔

تاہم معاملے کا ایک رخ اور بھی ہے۔ ایسڑا زینکا کے خلاف 50 سے زائد افراد قانونی چاہ جوئی کر رہے تھے۔ ان کے مطابق ویکسین کے استعمال سے انہیں یا ان کے عزیزوں کو نقصان پہنچا تھا۔ دوا ساز کمپنی نے عدالت میں ویکسین کے مضر ضمنی اثرات کو تسلیم کیا تھا۔ اس کے مطابق یہ خون میں لوتھڑے بننے اور پلیٹ لیٹس میں کمی کا باعث بنتی ہے۔ اس کے بعد یورپی میڈیسن ایجنسی نے ایک نوٹس کے ذریعے صارفین کو آگاہ کیا کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین استعمال کی مجاز نہیں ہے۔

ویکسین 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کو لگائی جاتی تھی۔ کچھ ممالک نے بوسٹر شاٹ کے طور پر بھی اسے استعمال کیا۔

ان دنوں امریکہ میں کووڈ 19 کے نئے ویرینٹ کی خبریں بھی آ رہی ہیں۔ ایسٹرا زینیکا کورونا ویکسین مارکیٹ سے اٹھانا خوش آئند ہے۔ تاہم ایسی ویکسینز کی ضرورت باقی رہے گی جو نئے ویرینٹ کے خلاف مؤثر ہو اور اس کے ضمنی اثرات بھی کم سے کم ہوں۔

Vinkmag ad

Read Previous

حمل میں گردن توڑ بخار

Read Next

Tips to become a better conversationalist

Leave a Reply

Most Popular