Vinkmag ad

پاخانے کرتے ہوئے جلن اور درد: علاج کیا ہے

بعض اوقات پاخانہ کرتے ہوئے شدید جلن اور درد ہوتا ہے۔ اس کی مختلف وجوہات ہیں جو معمولی سے شدید نوعیت کی ہوسکتی ہیں۔ ان میں بڑی آنت کے آخری حصے یعنی ریکٹم کی لائننگ میں سوزش، زیادہ مسالے دار کھانوں کا استعمال، ڈائریا، قبض، بواسیر، اینل فِشر، آئی بی ڈی (Inflammatory bowel disease)، مقعد میں انفیکشن اور مقعد یا آنتوں کا کینسر شامل ہیں۔

مقعد پر زور سے خارش کرنے یا اس کے گرد خوشبو والے صابن اور ایسی دیگر مصنوعات لگانے کی وجہ سے بھی پاخانہ کرتے ہوئے جلن ہوسکتی ہے۔ اگر یہ مسئلہ ایک سے دو دن تک رہے اور اس کا سبب مسالے دار کھانے، ڈائریا، قبض ،انفیکشن یا پانی کی کمی ہو تو زیادہ پریشانی کی بات نہیں۔ ایسی صورت میں یہ گھریلو ٹوٹکوں سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔

دو دن گزرنے کے بعد بھی جلن اور درد رہے یا مقعد سے پاخانے کے علاوہ کوئی مواد مثلاً پیپ یا خون وغیرہ خارج ہو، پیٹ میں شدید درد ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

پاخانہ کرتے ہوئے شدید جلن اور درد سے کیسے نِپٹیں

درد اور بے آرامی کے پس پردہ وجہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا علاج کیاجاتا ہے۔ عمومی طور پر یہ ہدایات فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں:

٭ڈائریا کی صورت میں ڈاکٹر کی تجویز کردہ اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کریں اور پانی زیادہ پیئیں۔

٭قبض ہو تو فائبر کی حامل خوراک اور مشروبات کا استعمال بڑھا دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ورزش کریں۔ اس صورت میں ڈاکٹر کے مشورے سے پاخانے کو نرم کرنے والی گولیاں بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔

٭جب تک جلن اور درد دور نہیں ہوتا مصالحے دار کھانوں، میٹھے کھانوں، الکوحل، کیفین اور تمباکونوشی سے گریز کریں۔

٭دہی اور کیلے کھائیں۔

٭ڈاکٹر کے مشورے سے پروبائیوٹِک سپلی منٹ لیں۔ یہ آنتوں کی صحت کے لئے مفید بیکٹیریا کی افزائش میں مدد دیتا ہے۔

٭پاخانہ کرنے کے بعد ایک ٹب میں نیم گرم پانی اور نمک(epsom salt) ڈالیں اور اس میں 20منٹ کے لئے بیٹھ جائیں۔

٭اگر محسوس ہو کہ مقعد کے گرد سوزش ہے توبرف کی ٹکور کریں۔

٭پاخانے کی جگہ یعنی مقعد کے گرد ناریل کا تیل یا ایلوویرا جیل لگانے سے بھی افاقہ ہوگا۔

٭پاخانے کی جگہ پر یا اس کے گرد زور سے خارش نہ کریں۔ اگر خارش ہو تو پٹرولیم جیلی لگا دیں۔

٭عام دنوں میں بھی اور جب یہ مسئلہ ہو تو کھلا ، آرام دہ اور کاٹن کا زیر جامہ پہنیں۔

٭مقعد کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

٭پاخانے کی حاجت کو نظر انداز نہ کریں ورنہ وہ جمع ہوتا رہے گا اور پھر پاخانہ کرتے ہوئے زیادہ دباؤ اور درد ہوگا۔

painful bowel movement, pain in anus, inflammation in anus, anal pain, shifanews, health, pakhany ki jagah dard aur sozish ka ilaj kya hai

Vinkmag ad

Read Previous

ملٹی وٹامنز کے مضر اثرات

Read Next

بچوں میں ہرنیا

Leave a Reply

Most Popular