سی سیکشن کے حوالے سے بہت سے صحیح، غلط تصورات پائے جاتے ہیں۔ ان میں سے ایک عام تصور یہ بھی ہے کہ سی سیکشن کے بعد نارمل ڈلیوری نہیں ہو سکتی۔ فیصل آباد کی گائناکالوجسٹ (ماہر امراض نسواں) ڈاکٹر عالیہ حفیظ کہتی ہیں کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں۔ ایک مرتبہ سی سیکشن سے زچگی ہو تو اس کے بعد بھی نارمل ڈلیوری ہو سکتی ہے۔ تاہم ہر کیس مختلف ہوتا ہے، اس لئے اس کا فیصلہ مختلف عوامل کو مد نظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔ مثلاً حاملہ خاتون کے پہلے سی سیکشن کی وجہ کیا تھی، سی سیکشن کے لئے چیرے کی قسم کیا تھی۔ اس کے علاوہ خاتون کی میڈیکل ہسٹری کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے۔
normal delivery after c-section, pregnancy myth, is normal delivery possible after cesarean, kya baray operation k bad normal delivery hosakti hai