کیا والدین کی بدسلوکی سے بچوں کی نفسیاتی صحت متاثر ہوتی ہے۔ اس سوال کا جواب جاننا اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ بچوں میں نفسیاتی مسائل کے حوالے سے یہ غلط تاثر پایا جاتا ہے کہ ان میں نفسیاتی مسائل ہوتے ہی نہیں۔
شفا انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد کی ماہر نفسیات ، ڈاکٹر نوشین کاظمی کہتی ہیں کہ تمام عمر کے بچوں میں ڈپریشن، اینگزائٹی اور دیگر نفسیاتی مسائل ہوسکتے ہیں تاہم ان کے اظہار کا طریقہ مختلف ہوتا ہے۔ مثلاً چھ سال کے بچے میں اینگزائٹی کی صورت میں چڑچڑا اور غصیلا پن زیادہ ہوگا۔ اس کے برعکس 15سال کے بچے میں اینگزائٹی کی صورت میں توجہ مرکوز نہ کر پانے،خوفزدہ ہونے اور معمول کے کام نہ کر پانے جیسی علامات ظاہر ہوں گی۔
جہاں تک نفسیاتی مسائل اور والدین کی بد سلوکی کا سوال ہے تو تمام نفسیاتی مسائل کا تعلق والدین کے رویے سے نہیں ہوتا۔ تاہم یہ عامل ان کی ذہنی صحت کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔جن بچوں کا والدین کے ساتھ خوشگوار تعلق ہوگا وہ خوش رہیں گے اور سکول اور معاشرے میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ اس کے برعکس جن بچوں کے والدین انہیں ڈانٹ ڈپٹ اور مار پیٹ کریں گے یا تلخ/سخت الفاظ استعمال کریں گے ان میں ڈپریشن کے امکانات زیاد ہ ہوںگے۔ اس کے نتیجے میں ان کی کارکردگی متاثر ہوگی۔
How Parents Affect Their Child’s Mental Health, Mental health of children and parents , how can parents behaviour affect mental health of children, childrens mental health, shifa news, health, walidain ka bura rawaiya bachon k zehn par ky asar daalta hai , myths, mental health myths