Vinkmag ad

وہ غذائیں جنہیں ملا کر نہیں کھانا چاہئے

کھانوں میں تنوع لانے کے لئے مختلف اشیاء کو ملا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلاً کچھ لوگ دال اور چاول اکٹھے کھاتے ہیں، کچھ ان میں دودھ ڈال کر کھاتے ہیں۔ وہ غذائیں جنہیں ملا کر نہیں کھانا چاہئے اور وہ غذائیں جنہیں ملا کر کھایا جاسکتا ہے، دونوں ہی کے بارے میں جاننا ضروری ہے تاکہ ان کے نقصانات اور فوائد کا علم ہوسکے۔

مثال کے طور پر دال اور چاول مل کر اچھی مقدار میں پروٹین فراہم کرتے ہیں۔ اسی طرح گوشت میں ہیم آئرن جبکہ سبزیوں میں نان ہیم آئرن ہوتا ہے۔ یہ دونوں آئرن کی قسمیں ہیں جو جذب ہونے کی صلاحیت کی بنا پر تقسیم ہوتی ہیں۔ نان ہیم آئرن کی حامل اشیاء کو ہیم آئرن کی حامل اشیاء کے ساتھ استعمال کریں تو یہ جسم میں بہتر طریقے سے جذب ہوتا ہے۔ لہٰذا گوشت اور سبزیاں ایک ساتھ کھانا ٹھیک ہے۔

گوشت کے علاوہ آئرن دالوں یا سبزیوں مثلاً پالک وغیرہ میں ہوتا ہے۔ اگر ان کے ساتھ وٹامن سی کی حامل کوئی چیز مثلاً ہری مرچیں استعمال کی جائیں تو یہ ٹھیک ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سبزیوں یا دالوں سے نان ہیم آئرن ملتا ہے۔ ہیم آئرن کے علاوہ جو چیز نان ہیم آئرن کو اچھی طرح جذب ہونے میں مدد دے سکتی ہے وہ وٹامن سی ہے۔

دوسری طرف وہ کھانے ہیں جنہیں ایک ساتھ استعمال کرنا ہمارے لئے فائدہ بخش نہیں۔ اس لئے کہ وہ ایک ساتھ ہضم نہیں ہوتے۔ نتیجتاً پیٹ میں مروڑ، اپھارے یا بد ہضمی کا سبب بنتے ہیں۔ وہ غذائیں جنہیں ملا کر نہیں کھانا چاہئے، وہ یہ ہیں:

کیلشیم اور آئرن

کیلشیم بنیادی طور پر دودھ اور ڈیری مصنوعات میں ہوتا ہے۔ اس کے برعکس آئرن گوشت، دالوں اور سبزیوں مثلاً پالک وغیرہ میں ہوتا ہے۔ ان دونوں کی حامل اشیاء کو ملا کر یا ایک وقت میں استعمال کرنا ٹھیک نہیں کیونکہ اس سے کیلشیم ٹھیک طرح سے جذب نہیں ہو پاتا۔

چائے اور دال/گوشت

دال اور گوشت میں آئرن ہوتا ہے اور چائے میں ایسے مادے (tannins) ہوتے ہیں جو آئرن کے جذب ہونے کے عمل میں رکاوٹ پیدا کر سکتے ہیں، اس لئے دال یا گوشت کے ساتھ چائے نہیں پینی چاہئے۔

food combinations, which foods can be eaten together, can we drink tea with meat or lentils, calcium and iron combination, how good is vegetable and meat combination, health, shifanews, diet, kon say khanay mila kar khana theek hai, kin khanon ko aik sath khanay say nuqsaan hota hai

Vinkmag ad

Read Previous

گھٹنے میں درد

Read Next

Cold Sores

Leave a Reply

Most Popular