Vinkmag ad

پریشر السر کیا ہیں اور کس کو زیادہ متاثر کرتے ہیں؟

جسم کے کسی حصے پر مستقل دباؤ پڑنے سے اس تک خون کا بہاؤ کم ہو جاتا ہے۔ نتیجتاً وہاں آکسیجن اور ضروری اجزاء نہیں پہنچ پاتے، متعلقہ حصے کو نقصان پہنچتا ہے اور زخم ہوجاتا ہے۔ اس زخم کو پریشر السر یا بستر پھوڑا کہتے ہیں۔

جلد کا کسی چیز مثلاً بستر کی چادر یا کپڑوں سے رگڑ کھانا اور جلد کا ہڈیوں سے مخالف سمت میں حرکت کرنا بھی اس کا سبب بن سکتا ہے۔ مثلاً اگر کسی کا بستر سر والی جگہ سے اونچا ہو اور وہ شخص نیچے کی طرف پھسل رہا ہو تو اس دوران اس کی کمر کی ہڈی نیچے کی طرف جبکہ جلد مخالف سمت میں حرکت کرے گی۔ اس سے جلد اور اس کے نیچے ٹشو کو نقصان پہنچے گا۔

کن صورتوں میں السر بننے کے امکانات زیادہ ہیں

٭وہ افراد جنہیں کسی بیماری یا دیگر وجوہات کے باعث بیٹھے اور لیٹے ہوئے اپنی پوزیشن تبدیل کرنے میں دقت ہوتی ہو۔ وہ ایک ہی پوزیشن میں زیادہ دیر تک رہتے ہوں۔

٭غذائی کمی یا پانی کی کمی بھی اس کا سبب بن سکتی ہے۔

٭خون کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا کرنے والی بیماریاں۔

٭جلد کا زیادہ وقت کے لئے پیشاب اور پاخانے سے رابطہ رہنا۔

٭ کسی ایسے مسئلے کا شکار ہونا جس میں درد کا احساس نہیں ہوتا۔

٭ذیابیطس کا شکار ہونا۔

پریشر السر کی علامات

٭جلد کی رنگت اور ساخت میں غیر معمولی تبدیلی ظاہر ہونا۔

٭سوجن ہونا۔

٭پیپ کی طرح کا مواد ظاہر ہونا۔

٭جلد کے کسی حصے کو چھونے پر اس کا باقی جلد کے مقابلے میں زیادہ گرم یا ٹھنڈا ہونا۔

٭جلد کے کسی حصے کو دبانے پر درد محسوس ہونا۔

ان میں سے کوئی بھی علامت ظاہر ہو تو مریض کی پوزشین تبدیل کرکے متعلقہ حصے سے دباؤ ختم کرنے کی کوشش کریں۔ پھر اگر ایک سے دو دنوں میں بہتری محسوس نہ ہو تو ڈاکٹر کو دکھائیں۔

اگر انفیکشن ہو جائے تو فوری رابطہ کریں۔ اس کی علامات میں زخم سے مواد خارج ہونا، بخار ہونا، زخم سے بو آنا، جلد گرم محسوس ہونا اوراس کے گرد سوجن ہونا شامل ہیں۔

پریشر السر کن حصوں کو متاثر کرسکتے ہیں

جن افراد کی حرکات محدود ہوتی ہیں ان میں یہ دباؤ ان جگہوں پر پڑتا ہے جہاں چربی اور پٹھے کم ہوتے ہیں اور جلد ہڈی کے اوپر ہوتی ہے۔ مثلاً ریڑھ کی ہڈی، کندھے اور کہنیاں، کمر کے نچلے حصے پر موجود ہڈی، کولہے اور ایڑیاں وغیرہ۔

وہیل چیئر استعمال کرنے والوں میں یہ مسئلہ بازوؤں اور ٹانگوں کے پیچھے ان جگہوں پر بھی ہوتا ہے جو وہیل چیئر کے ساتھ لگتی ہیں۔اس کے برعکس جنہیں مسلسل لیٹے رہنا ہو ان میں سر کے پیچھے، سائیڈ پراور گھٹنوں کے پیچھے والی جلد بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

پریشر السر سے بچاؤ اور ان کی دیکھ بھال میں کچھ ہدایات مفید ثابت ہوتی ہیں۔ ان پر عمل کر کے مریض کے لئے آسانی پیدا کی جاسکتی ہے۔

Bed sores, pressure ulcer causes, who is at risk of pressure ulcer, shifanews, health, patient care, bistar phora, skincare, skin

Vinkmag ad

Read Previous

ناخن اندر کی جانب کیوں بڑھتے ہیں

Read Next

شیرخوار بچوں کے چہرے پر دانے کیوں نکلتے ہیں

Leave a Reply

Most Popular