Vinkmag ad

ناخن اندر کی جانب کیوں بڑھتے ہیں

بعض افراد کے پاؤں کے انگوٹھے کے ناخن اندر کی جانب مڑے ہوتے ہیں اور ناخن کا کنارا یا سائیڈ گوشت کے اندر ہی بڑ ھتا رہتا ہے۔ یہ ایک عام مگر نہایت ہی تکلیف دہ کیفیت ہے۔

اس کے باعث درد، سوزش، سوجن اور بعض اوقات انفیکشن بھی ہوجاتا ہے۔ اگر اس کا علاج نہ کروایا جائے تو مسئلہ مزید بگڑ سکتا ہے۔

 ناخن اندر کی جانب کیوں مڑتے ہیں

اس کیفیت کا ایک سبب تنگ یا ایسے جوتے پہننا ہے جن سے ناخنوں پر دیر تک دباؤ پڑے اورپاؤں کی انگلیاں ایک دوسرے کے ساتھ زور سے چپکی رہیں۔ دیگر وجوہات یہ ہو سکتی ہیں:

٭پاؤں کے انگوٹھے میں چوٹ لگنا۔

٭ناخنوں میں انفیکشن ہونا۔

٭ناخنوں کا پیدائشی طور پر مڑا ہونا۔

٭ناخنوں کو بہت زیادہ چھوٹا کاٹنا یا صحیح طرح سے نہ کاٹنا۔

اندر کو مڑے ںاخن-شفانیوز

 

مڑے ہوئے ناخنوں کا علاج

اس کے لئے یہ آپشنز استعمال کیے جاتے ہیں:

گھر پر دیکھ بھال

اس مسئلے سے جڑی علامات اور پیچیدگیوں کو کم کرنے کے لئے کچھ ٹِپس مفید ثابت ہوتی ہیں۔ اس سلسلے میں سب سے اہم چیز متعلقہ حصے کو صاف اور خشک رکھنا ہے۔اس کے علاوہ :

٭پاؤں کودن میں تین سے چار مرتبہ نیم گرم پانی میں رکھیں۔ اس سے سوزش کم ہوگی اور ناخن نرم رہے گا۔

٭پانی میں رکھنے کے بعد کاٹن سویب کی مدد سے مڑے ہوئے حصے کو نرمی سے اوپر اٹھائیں۔ زیادہ گہرائی تک جانے کی کوشش نہ کریں۔

ادویات

گھریلو ٹوٹکوں سے درد اور بے آرامی کم نہ ہو تو درد دور کرنے والی ادویات تجویز کی جاتی ہیں۔ یہ سوزش اور سوجن کوبھی کم کرتی ہیں۔ انفیکشن کی صورت میں اینٹی بائیوٹکس دی جاتی ہیں۔

سرجری

ناخن بہت زیادہ اندر ہو اور گھریلو ٹوٹکوں یا دواؤں سے تکلیف کم نہ ہو رہی ہو تو ناخن کو جزوی یا مکمل طور پر نکالنے کا آپشن استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ناخن اندر کی جانب مڑے بغیر دوبارہ پیدا ہوجاتاہے تاہم سرجری کے بعد احتیاط نہ کی جائے تو وہی مسئلہ پھر سے ہوسکتا ہے۔ اس لئے ان باتوں کا خیال رکھیں:

٭متعلقہ حصے کو خشک اور صاف رکھیں تاکہ زخم پوری طرح مندمل ہو جائے اور انفیکشن کے امکانات کم سے کم ہوں۔

٭سرجری کے بعد جب تک زخم ٹھیک نہیں ہو جاتا تب تک اس پر پٹی لگائی رکھیں۔

٭ایسی کوئی بھی سرگرمی کرنے سے گریز کریں جس سے متعلقہ حصے پر دباؤ پڑے۔

٭آرام دہ جوتے پہنیں۔

ingrown nails, why do ingrown nails happen, how serious is an ingrown nail, how do you get rid of an ingrown nail, nail problems, nakhun andar ki taraf kyun murtay hain, shifa news, health

Vinkmag ad

Read Previous

پوٹاشیم کیا ہے اور یہ صحت کو کیسے متاثر کرتا ہے

Read Next

پریشر السر کیا ہیں اور کس کو زیادہ متاثر کرتے ہیں؟

Leave a Reply

Most Popular