Vinkmag ad

شیرخوار بچوں کے چہرے پر دانے کیوں نکلتے ہیں

بعض بچوں کو پیدائش کے کچھ ہفتوں بعد گال، ناک، پپوٹوں، ٹھوڑی اور پیشانی پر سرخ رنگ کے دانے نکل آتے ہیں۔ انہیں ایکنی کہتے ہیں۔ کچھ صورتوں میں یہ سر، گردن اور سینے کے اوپری حصے میں بھی ہوجاتی ہے۔

شیر خوار بچوں میں یہ عوامل ایکنی کا سبب بن سکتے ہیں:

٭دوران حمل ماں سے منتقل ہونے والے ہارمونز بچے کے تیل بنانے والے غدود کو غیر معمولی طور پر متحرک کر دیتے ہیں جس کے باعث ایکنی ہوجاتی ہے۔

٭بچوں کی جلد عموماً بہت زیادہ حساس ہوتی ہے لہٰذا کسی چیز سے رابطے کی صورت میں یہ مسئلہ ہوسکتا ہے۔

بچوں کی جلد کا خیال کیسے رکھیں

یہ مسئلہ عموماً پیدائش کے بعددو سے پانچ ہفتے کی عمر میں شروع ہوکر تین سے چار ماہ میں خود ہی ختم ہوجاتا ہے۔ اس کے لئے کوئی علاج یا ٹوٹکے تجویز نہیں کیے جاتے تاہم بچے کی جلد کا خیال رکھنے کے لئے ان عوامل کو مد نظر رکھنا ہوتا ہے:

٭دانوں کو پھوڑنے یا کھرچنے سے گریز کریں۔

٭متعلقہ حصے کو نیم گرم پانی سے دن میں دو مرتبہ دھوئیں اور جلد کو نرمی سے تھپتھپا کر خشک کرلیں۔

٭جسم کے متاثرہ حصوں پر صابن، لوشن یا تیل نہ لگائیں۔

٭بڑوں میں ایکنی کے لئے استعمال ہونے والی مصنوعات بچوں کو نہ لگائیں۔

٭اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچے کے کپڑے اور بستر بر بچھانے والی چادریں کسی سخت واشنگ پاؤڈر سے نہ دھوئی جائیں۔

٭جوں ہی بچے کی جلد پر کھانے کی کوئی چیز یا قے وغیرہ گرے، اسے فوری طور پر صاف کریں۔

ڈاکٹر سے کب رابطہ کریں

٭تین سے چار ماہ بعد بھی یہ مسئلہ قائم رہے۔

٭بچے کی جلد سے چھلکے اترنے لگیں۔

٭جلد غیر معمولی طور پر سرخ ہوجائے۔

٭ایکنی کے ساتھ ساتھ تیز بخار ہو۔

٭متعلقہ حصے میں سوجن ہو یا دانوں سے کوئی مواد خارج ہو۔

baby acne, acne in infants, what causes acne in babies, how to deal with baby acne, acne, bachon ko acne kyun hoti hai, shifa news, health, skin issues, skin health, skin care

Vinkmag ad

Read Previous

پریشر السر کیا ہیں اور کس کو زیادہ متاثر کرتے ہیں؟

Read Next

کیا زیادہ غصہ صحت کے لیے مضر ہے؟

Leave a Reply

Most Popular