Vinkmag ad

کیا زیادہ غصہ صحت کے لیے مضر ہے؟

اکثر لوگوں کا سوال ہوتا ہے کہ کیا زیادہ غصہ صحت کے لیے مضر ہے۔ اس حوالے سے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر امجد سہیل کہتے ہیں کہ بلا شبہ زیادہ غصہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

غصہ ایک منفی رویہ ہے جو انسان کو ذہنی دباﺅ کا شکار کرتا ہے۔ مسلسل ذہنی دباﺅ سے دل پر غیر ضروری بوجھ پڑتا ہے جس سے متعلقہ فرد دل کی بیماریوں کا شکار ہو سکتا ہے اور اسے ڈپریشن بھی ہو سکتا ہے۔ بدترین صورت حال میں سٹروک کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

اگرچہ غصہ آنا ہائی بلڈپریشر کی لازمی علامت نہیں لیکن دیکھا گیا ہے کہ جن لوگوں کو غصہ زیادہ آتا ہے وہ اس مرض کے بھی شکار ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ جسم میں خون کی سپلائی متاثر ہونے لگتی ہے۔ اس لئے بہتر کہ اپنے غصے پر قابو پانے کی کوشش کریں۔
Is anger bad for health, How Anger Affects the Body, Anger – how it affects people, What Does Anger Do to Your Body, kya ghussa sehat k liye bura hai, ghussa sehat ko kaisay effect karta hai,health, shifa news

Vinkmag ad

Read Previous

شیرخوار بچوں کے چہرے پر دانے کیوں نکلتے ہیں

Read Next

کیا چاکلیٹ کھانے سے چہرا خراب ہو جاتا ہے؟

Most Popular