آنکھیں بنائیے اور بھی پرکشش

انسان کو عطا کی گئی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت آنکھیں بھی ہیں جن کی بدولت ہمیں دنیا رنگین اور حسین نظر آتی ہے۔ انہی کی مدد سے ہم اردگرد کی چیزوں اور اپنے پیاروں کو دیکھ پاتے ہیں۔

آنکھیں نہ صرف حسین نظارے دیکھتی ہیں بلکہ دیکھنے میں خود بھی حسین اور قدرت کا شاہکار ہیں۔ آنکھوں کو مزید پرکشش بنانے کے لئے کچھ ٹِپس یہ ہیں:

بھنوؤں کا خیال رکھیں

جب بھی آنکھوں کی خوبصورتی کی بات کی جاتی ہے تو بھنوؤں کا خیال سب سے پہلے آتا ہے۔ ہمیشہ کوئی اچھی بیس یا فاؤنڈیشن استعمال کرنے کے بعد اپنی بھنوؤں کو اپنے سکن کلر رنگ کے مطابق براؤن یا کالی پنسل یا پھر مسکارے سے ہلکا سا برش کریں۔بھنوؤں کو ضرورت سے زیادہ پتلا کرنے سے گریز کریں۔

آنکھوں کے گرد ہلکوں کے لیے

آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکوں سے نجات کے لئے رات کو جلدی سونا اور صبح سویرے جلدی اٹھنے سے بہتر کوئی علاج نہیں۔اس کے ساتھ ساتھ اپنی غذا میں پھل اور سبزیوں کو شامل کرنے سے چہرہ مزید نکھر جاتا ہے۔

اگر آپ فوری طور پر ہلکوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے اچھے کنسیلر(concealer)کااستعمال کریں۔ خیال رکھیں کہ آپ کے کنسیلر کا رنگ فاؤنڈیشن سے ذرا ہلکا ہو۔ اس سے کافی حد تک آپ کی آنکھیں خوبصورت نظر آئیں گی۔

پلکوں کو جاذب نظر بنانا

بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ ان کی پلکیں گھنی اور لمبی ہوں۔ اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ مسکارے کی خالی بوتل میں کاسٹر آئل بھر لیں اور رات کو سونے سے پہلے ہلکا سا انہیں اپنی پلکوں پر لگائیں۔ کچھ ہی عرصے میں وہ گھنی اور لمبی نظر آنے لگیں گی۔

چھوٹی آنکھوں کو قدرے بڑا بنائیں

سردیوں کے موسم میں سافٹ یعنی ہلکا میک اپ اچھا لگتا ہے۔ آنکھوں کو بڑا دکھانے کے لیے کالی پنسل سے آنکھ کے نیچے اور پلکوں کے اندر کی لائن پر اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایسا کرنے سے آنکھیںزیادہ واضح نظر آئیں گی۔ انہیں مزید نمایاں کرنے کے لئے آپ ان کے آخر میں شمر(shimmer)کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

کنٹیکٹ لینز کا کمال

کچھ خواتین آنکھوں کو خوشنما بنانے کے لیے لینز کا استعمال کرتی ہیں۔ ایسا ضرورکیجئے تاہم اس میں کچھ احتیاطیں لازماً کرنی چاہئیں۔ مثلاً رات کو سونے سے پہلے لینز کو اتار لیا جائے ورنہ انفیکشن ہونے کا خطرہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے بینائی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ لینز اتارنے سے پہلے اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ آپ کے ہاتھ صاف ہوں۔

some tips to make eyes attractive, how to make your eyes attractive,how to make eyes look big, how to deal with dark circles, dark circles kaisay chupaein, aankhon ka bara dikhanay k liye kya karein

Vinkmag ad

Read Previous

لال بیگوں‘چھپکلیوں اورچوہوں سے باورچی خانہ بچائیں

Read Next

جلنا یا جھلسنا فوری طور پر کیا کریں

Leave a Reply

Most Popular