Vinkmag ad

دودھ کے دانتوں کی  تکلیف

بچہ جب دانت نکالنے لگتا ہے تو اسے مسوڑھوں میں سوزش اور درد کی شکایت ہوتی ہے۔ بچے اس تکلیف سے بچنے کے لئے کوئی چیز منہ میں ڈال کر چبانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے میں ان کے منہ سے رال بھی زیادہ ٹپکنے لگتی ہے۔ تاہم یہ ضروری نہیں کہ ہر بچے کو دودھ کے دانتوں کی تکلیف ہو کیونکہ کچھ دانت کسی تکلیف کے بغیر نکل آتے ہیں۔

نئے دانتوں کی تکلیف کم کرنے لیے ٹِپس

دانت نکلتے وقت کی تکلیف کم کرنے کے لیے ان ہدایات پر عمل کریں:

٭بچے کو کوئی ٹھوس چیز (teethers) وغیرہ دی جا سکتی ہے۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ چیز صاف اور جراثیم سے پاک ہو۔ اسے گرم پانی سے دھو کر بچے کو دیں۔

٭مسوڑھوں کو سن کرنے کے لیے کوئی جیل نہ لگائیں۔ اگر زیادہ مسئلہ ہو تو ڈاکٹر کے مشورے سے دوا استعمال کریں۔

٭مسوڑھوں پر برف کی ہلکی سی ٹکور کرنے سے درد کم ہوتا ہے۔ ایسا زیادہ دیر تک نہ کریں۔

٭دانت نکلنے میں آسانی پیدا کرنے کے دعوؤں کے ساتھ کئی ادویات مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ انہیں ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں۔ ان میں سے بعض کی تیاری کا طریقہ ٹھیک نہیں ہوتا۔ ابتدائی مرحلے میں ہاتھ دھو کر بچے کے مسوڑھوں کو انگلی سے دبایا جائے تو ان کو آرام محسوس ہوتا ہے۔

٭دن میں دو بار نرم کپڑے سے بچے کے منہ کی صفائی کریں۔

نئے دانت، دودھ کی دانتوں کی تکلیف-شفانیوز

مذکورہ ہدایات پر عمل کرنے کے بعد بھی دودھ کے دانتوں کی تکلیف کم نہ ہو یا کوئی غیر معمولی علامت ہو تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

دانت نکلنے کے بعد

٭بچوں کے دانتوں کا معائنہ کرتے رہیں اور ان کی صفائی کا خیال رکھیں۔

٭صحت مند دانت ایک ہی رنگ کے ہوتے ہیں۔ اگر بچے کے دانت پر کوئی داغ دھبہ ہو تو ڈاکٹر کو دکھائیں۔

٭دو سال کی عمر میں بچوں کے لئے خصوصی طور پر تیار کردہ فلورائیڈ ٹوتھ پیسٹ کا استعمال شروع کر دینا چاہیے۔ صفائی کے لئے مٹر کے دانے کے برابر ٹوتھ پیسٹ کافی ہوتا ہے۔

٭بچوں کے دانت برش کرنے میں ان کی مدد کریں۔ کچھ دیر برش بچوں کو بھی دیں تاکہ انہیں خود دانت صاف کرنے کی عادت ہو۔

٭جوس اور اکثر مشروبات میں زیادہ شوگر موجود ہوتی ہے۔ اگر وہ زیادہ دیر تک دانتوں پر لگی رہے تو ان کی خرابی کا باعث بنتی ہے۔ اس لیے جوس یا شربت وغیرہ پینے کے بعد انہیں کلی کرنے کی عادت ڈالیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

کیل مہاسے کیوں بنتے ہیں

Read Next

MYTH: You can spoil babies by holding them frequently

Leave a Reply

Most Popular