Vinkmag ad

بچہ دودھ پھینکتا ہو تو کیا کریں

معدے اور خوراک کی نالی کے درمیان ایک رِنگ ہوتا ہے جو کھانے کو معدے سے واپس خوراک کی نالی میں آنے سے روکتا ہے۔ چھوٹے بچوں میں چونکہ یہ مکمل طور پر بنا نہیں ہوتا اس لئے وہ دودھ پیتے اور کچھ کھاتے وقت یا اس کے تھوڑی دیر بعد ان اجزاء کو واپس نکال دیتے ہیں۔ اس کیفیت کو ریفلکس کہتے ہیں۔ صحت کے کچھ پیچیدہ مسائل بھی اس کا سبب بن سکتے ہیں۔

ڈاکٹر سے کب رابطہ کریں

اگر اس کیفیت کے باوجود بچہ صحت مند ہو اور اس کی نشوونما ہو رہی ہو تو پریشانی کی بات نہیں۔ اگراس کے ساتھ یہ علامات ظاہر ہوں تو ڈاکٹر کو دکھائیں:

٭اس کیفیت کا آغاز چھ ماہ کی عمر میں یا اس کے بعد ہو۔

٭18ماہ کی عمرکے بعد بھی یہ قائم رہے۔

٭وزن نہ بڑھے یا مزید کم ہوتا جائے ۔

٭قے یا پاخانے میں میں خون آئے ۔

٭قے کا رنگ زرد یا سبز ہو۔

٭بچہ قے کے لئے مسلسل اور معمول سے زیادہ زور لگائے۔

٭کھانے یا دودھ پینے سے انکار کردے۔

٭سانس مشکل سے لے اور مسلسل کھانسی ہو۔

٭ بے چین ہو اور روتا رہے۔

ماؤں کے لئے ہدایات

اگر مسئلہ شدید ہو اور اس کے ساتھ دیگر علامات بھی ظاہر ہوں تو ڈاکٹر سے رابطے کے علاوہ ان ہدایات پر عمل کریں:

٭دودھ پلاتے ہوئے اپنی اور بچے کی پوزشین صحیح رکھیں۔بچے کا سر اور جسم سیدھی لائن میں ہونا چاہئے کیونکہ مڑی ہوئی گردن کے ساتھ اسے نگلنے میں مشکل ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ بچے کی گردن، کمر اور کندھوں کو سہارا دیں۔

٭دودھ پلاتے ہوئے تھوڑے تھوڑے وقفے سے بچے کو ڈکار دلوائیں۔

٭ دودھ پلانے کے بعد بھی ڈکار دلوائیں۔

٭دودھ پلانے کے بعد20منٹ سے آدھے گھنٹے تک بچے کولٹائیں نہیں اور نہ ہی اچھالیںبلکہ سیدھا بیٹھا کر رکھیں۔

٭بچے کو ضرورت سے زیادہ دودھ یا خوراک نہ دیں۔

٭سونے کے لئے بچے کو کمر کے بل لٹائیں اور سر تھوڑا اونچا رکھیں۔

٭ماں اپنا دودھ پلاتی ہو تو اپنی خوراک تبدیل نہ کرے۔

٭بچہ فارمولا مِلک پیتا ہو تو ڈاکٹرکے مشورے سے اسے تبدیل کریں۔

Spitting up in babies: What’s normal, what’s not, Why Babies Spit Up, Why Is a Baby Spitting Up Curdled Milk, Spitting up – self-care Information, Is All This Baby Spit-Up Normal, bacha doodh phenta ho tou kya karein

Vinkmag ad

Read Previous

کم خرچ میں دیواریں سجانے کے طریقے

Read Next

ننھے بچوں کا مساج کرنے کا طریقہ

Leave a Reply

Most Popular