مالش چھوٹے بچوں کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے جس سے وہ خود کو پرسکون محسوس کرتے ہیں۔ نہلانے کے بعد جن بچوں کی مالش کی جاتی ہے وہ دیر تک سوتے ہیں اور خوش رہتے ہیں۔ اس سے خون کی گردش بھی بہتر ہوتی ہے اور یہ عمل ماں اور بچے کے درمیان خوشگوار اور پیار بھرے تعلق کا بھی باعث بنتا ہے۔
مالش کرتے وقت ان باتوں کا خیال رکھیں:
٭بچے کے مساج کی ایک روٹین بنا لیں۔ دن میں کوئی بھی وقت اس کے لیے مقرر کیا جا سکتا ہے۔
٭ ضروری نہیں کہ ایک ہی مرتبہ پورے جسم کا مساج کیا جائے۔ صرف ٹانگوں اور بازوؤں کا مساج بھی کیا جا سکتا ہے۔
٭ماں اپنی جیولری اتار کر مساج کرے تاکہ بچے کو کسی قسم کی چوٹ نہ لگے۔
٭مساج کے دوران کمرے کے درجہ حرارت کا خیال رکھیں۔ مالش کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ بچے کو کپکپی محسوس نہ ہو۔
٭مساج کا کمرہ بہت زیادہ روشن یا تاریک نہ ہو۔ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ بچے کی آنکھوں میں روشنی نہ پڑ رہی ہو۔ اس سے وہ تنگ ہو سکتا ہے۔
٭مساج کسی بھی تیل مثلاًسرسوں، زیتون وغیرہ کے علاوہ لوشن یا بےبی آئل سے بھی کیا جا سکتا ہے۔
منہ اور سر کا مساج
٭منہ اور سر کا مساج کرنے کے لیے شہادت اور درمیانی انگلی کا استعمال کریں۔
٭پیشانی پر دونوں ہاتھوں کی انگلیوں سے مساج کریں۔
٭اسی طرح بھنوئوں کے اوپر سے مساج کریں۔
٭ناک سے ہلکا ہلکا مساج کرتے ہوئے انگلی کو گالوں تک لے جائیں۔
٭اب انگوٹھے کی مدد سے کانوں کے پیچھے اور اوپر مساج کریں۔
٭جبڑوں پر بھی انگوٹھے کی مدد سے مساج کریں۔
٭کانوں کے بعد گردن کے آگے اور پیچھے بھی مساج کریں۔ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ انگلیوں کو آرام آرام سے کندھوں کی جانب لے کر جایا جائے۔
بازوؤں اور کندھوں کا مساج
٭کندھوں کا مساج کرنے کے لیے ہتھیلی استعمال کریں۔ گردن سے لے کر کندھے کے آخر تک اوپر سے نیچے مساج کریں۔
٭کندھے سے بازو کے درمیان تک انگلیوں سے مساج کریں۔
٭کلائی سے ہاتھ تک اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کا ہالہ بنا کر مساج کریں۔ آخر میں ہاتھ کی سب انگلیوں کا علیحدہ علیحدہ اور آرام سے مساج کریں۔
سینے ، پیٹ اور ٹانگوں کا مساج
٭کندھے کے سامنے سے ہاتھوں کی چاروں انگلیوں کی مدد سے سینے تک مساج کریں۔
٭سینے پر چاروں انگلیاں گول دائرے کی شکل میں پھیریں اور اس طرح سے پورے پیٹ پر پھیرتی جائیں۔
٭پسلیوں کے اوپر انگلیوں کو گولائی کی شکل میں ہاتھ پھیریں۔
٭ٹانگوں کے مساج کے لیے پورے ہاتھ کا استعمال کریں۔
٭پہلے ایک ٹانگ کو پکڑ کر رانوں سے گھٹنے تک ملیں اور پھر گھٹنے سے پائوں کے ٹخنے تک آ جائیں۔
٭اسی طرح سے دوسری ٹانگ کا بھی مساج کریں۔
٭پاؤں کو اوپر اٹھا کر گھٹنے کو پیٹ سے 10سیکنڈ تک لگائیں۔
پاؤں کی ایڑی کا مساج
٭پاؤں پر مساج کرنے سے انہیں بہت سکون ملتا ہے۔
٭پہلے پاؤں کے نیچے سے مساج کریں۔ انگوٹھے کی مدد سے ایڑی سے لے کر انگلیوں تک مساج کریں۔
٭بازوؤں کے اوپر سے ٹخنے پر انگوٹھے کی مدد سے مساج کریں اور ایک ایک انگلی کو پکڑ کے ملیں۔
کمر کا مساج
٭بچے کو الٹا لٹا دیں۔
٭گردن سے لے کر پوری کمر پر ہاتھوں سے مساج کریں۔ پسلیوں اور پیٹھ کو بھی اچھی طرح ملیں۔
٭کمر پر انگوٹھوں کو گول شکل میں گھماتے ہوئے بھی مساج کیا جا سکتا ہے۔ اس سے بچے کو بہت سکون ملتا ہے۔
٭پچھلی جانب سے بھی پوری ٹانگوں پر مساج کریں۔
baby massage, Newborn Massage Guide, How to Massage a Baby, Infant Massage: Benefits and Techniques, Your Guide to , Baby Massage, bachon ka massage kaisay karein