Vinkmag ad

کم خرچ میں دیواریں سجانے کے طریقے

اپنے گھر کو خوبصورت بنانے کے لئے ضروری نہیں کہ آپ اسے قیمتی فرنیچر اور دیگر مہنگی اشیاء سے بھر دیں۔ زیادہ اہم چیز یہ ہے کہ آپ اس کے مختلف حصوں ‘ خاص طور پر دیواروں کا اس طرح استعمال کریں کہ وہ خوبصورت لگنے لگیں۔ اس کے بہت سے طریقے ہیں جن میں سے آپ کو ان کا انتخاب کرنا ہے آپ کے بجٹ کے مطابق ہوں۔ اس کے لئے آپ کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوں گی۔ اس سلسلے میں کچھ آئیڈیاز یہ ہیں:

دیوار پر لگے گملے

جن لوگوں کو فطرت کے قریب رہنا پسند ہے ان کے لیے یہ انداز بہترین ہے۔ دیوار پر لگے گملے نہ صرف تازگی کا تاثر دیں گے بلکہ ذہنی اور جسمانی صحت پر بھی اچھا اثر ڈلیں گے۔

کاغذ کے دل یا من پسند شکلیں

چارٹ پیپر کے دل یا اپنی پسند کی شکلیں کاٹ کر انہیں دیوار پر ایک سیدھ میں ترتیب دے کر ٹیپ کی مدد سے لگا دیں۔ یہ دیکھنے میں بہت اچھے لگیں گے۔

لکڑی کے فریم

لکڑی کے فریم پر مختلف رنگوں کے کپڑے لپیٹ کر خوبصورت ڈیزائن تیار کر کے دیوار پر لگانا خوبصورت آئیڈیا ہے۔

ٹیکسچر والی دیوار

آپ اپنے گھر کی دیواروں کو سجانے کے لیے ان پر شوخ رنگ کرنے کے علاوہ مختلف ٹیکسچرز کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔

قد آدم آئنہ

دیوار پر ایک بڑا شیشہ لگانے سے آپ کا پورا کمرہ روشن اور خوبصورت لگنے لگتا ہے۔ اس کے لیے آپ انٹیک فریم والے ڈیزائنز کے شیشے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

لال اینٹوں کا استعمال

اگر آپ اپنے کمرے میں تھوڑا منفرد تاثر لانا چاہتے ہیں تو اینٹوں کی ایک تہہ کا اضافہ کرنے سے مطلوبہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔لال اینٹوں کے استعمال سے کمرے میں قدرتی تاثر آئے گا۔

دیوار پر لگی ٹائلز

دیواروں پر لگی ٹائلز کمرے کی سجاوٹ کے لیے ایک اور سستا حل ہے۔ آج کل مارکیٹ میں یہ بہت سے رنگوں اور سٹائلز میں باآسانی دستیاب ہیں۔ آپ اپنے ذوق کے مطابق چناؤ کرکے کمرے کی دیوار کو نئی شکل دے سکتی ہیں۔

وال ہینگنگز

اگر آپ کو فن سے دلچسپی ہے تو اپنے کمرے کے لیے اسی طرح کی وال ہینگنگ تیار کر سکتے ہیں۔

بڑا سا تختہ سیاہ

بچوں کے کمرے یا باورچی خانے کی دیوار کو آپ ایک بڑے سے تختہ سیاہ میں بھی بدل سکتے ہیں۔ اس سے آپ کے گھر کو منفرد انداز ملے گا اور آپ کے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہو گا۔

home decoration idea, how to decorate walls on budget, wall decoration, ghar ko kam paison mai kaisay decorate karein

Vinkmag ad

Read Previous

Heart Health

Read Next

بچہ دودھ پھینکتا ہو تو کیا کریں

Leave a Reply

Most Popular