Vinkmag ad

ذہنی دباؤ‘ کیسے بچیں

ذہنی دباؤ‘ کیسے بچیں

کرنے کے کام

ذہنی دباؤ سے بروقت نمٹاضروری ہے۔اس سے پہلے کہ یہ آپ کی زندگی کو متاثر کرنے لگے، آپ ایسے طریقے اختیار کرنے کی کوشش کریں جن سے اس پر قابو پا لیا جائے۔اس سلسلے میں درج ذیل اقدامات مفید ثابت ہو سکتے ہیں

منفی اور مثبت سوچ

منفی سوچیں ذہنی دباؤکو جنم دیتی ہیں۔ آپ جتنا زیادہ اس طرح سوچیں گے، اتنا ہی الجھتے جائیں گے۔ اس لیے اگر کسی مسئلے میں الجھ جائیں اور کوئی راہ نہ سجھائی دے رہی ہو تو کسی ایسے فرد سے مشاورت کریں جو خود مثبت سوچ کا حامل ہو۔ اس طرح آپ کو ذہنی دباؤسے بچاؤ میں مدد ملے گی۔
مثبت سوچ ذہنی دباؤ کو مات دینے میںبہت معاون ثابت ہوتی ہے۔اس صورت حال میں یہ کام ذر امشکل ہوتاہے لیکن تھوڑی سی کوشش سے اسے ممکن بنایا جا سکتا ہے۔زندگی میں مثبت سوچ رکھنے سے آپ نہ صرف ذہنی دباؤ سے بچے رہیں گے بلکہ آپ کے لیے مطمئن اور پرسکون زندگی گزارنا آسان ہو جائے گا۔

خود کو وقت دیں

آج کل معمولات زندگی کچھ ایسے ترتیب پا گئے ہیں کہ خود اپنے لیے وقت نکالنا مشکل ہو گیا ہے۔اس وجہ سے بھی طبیعتوں میں چڑچڑاپن پید اہونے لگاہے۔ روزانہ اپنے لیے کچھ وقت ضرور نکالیں جسے آپ اپنی مرضی کے مطابق گزارسکیں۔اس مشق کے بعد آپ اپنی طبیعت میں واضح فرق محسوس کریں گے۔

ہنسیں اور مسکرائیں

ہنسی کو علاج غم اور بہترین دوا قرار دیا گیا ہے۔ جب ہم ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں تو بہت سنجیدہ ہو جاتے ہیں اور ہنسنا بھول جاتے ہیں۔نتیجہ یہ نکلتاہے کہ پریشانی ہمیں دوگنی محسوس ہوتی ہیں ۔ایسے میں ہنسنا یا کم از کم مسکرانا کافی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔اس کے لیے آپ مختلف طریقے اختیار کر سکتے ہیں ۔ مثلاً کوئی مزاحیہ فلم دیکھیں یا حس مزاح رکھنے والے دوستوں کی صحبت میں کچھ دیر بیٹھ جائیں۔

تفریح کے لئے وقت نکالیں

معمولات زندگی میں لمبے عرصے تک یکسانیت سے بھی طبیعت بیزار ہونے لگتی ہے۔ اس لیے ہمیں ہر کچھ عرصے بعدسیر وتفریح کی غرض سے کسی پر فضا مقا م یا پارک وغیرہ کا رخ کرنا چاہیے۔اس سے نہ صرف آپ کی طبیعت ہشاش بشاش ہو گی بلکہ ذہن بھی تروتازہ ہو گا۔

ماحول میں تبدیلی لائیں

انسانی فطرت تبدیلی کو پسند کرتی ہے ۔اس لئے ماحول میں چھوٹی موٹی تبدیلی لائیں، یہ آپ کے دل و دماغ پر مثبت اثر ڈالے گی۔ دفتر میں اپنے ٹیبل پر بہت زیادہ چیزیں یا انہیں بکھیرے رکھنے سے پر ہیز کریں۔ اسی طرح کچھ عرصے بعداپنے کمرے میں چیزوں کی ترتیب تبدیل کرنے سے آپ اچھا محسوس کریں گے۔

مشاغل مت چھوڑیں

ذہنی دباؤکی وجہ سے لوگ اپنے مشاغل تک چھوڑ بیٹھتے ہیں۔ ایسا کرنا آپ کو مزید دباؤ کا شکار کرسکتا ہے۔ اس لیے ضروی ہے کہ آپ انہیں وقت دیں ۔ان سے آپ کو ذہنی دباؤ کم کرنے میں کافی مدد ملے گی۔

پر سکون نیندکا اہتمام کریں

پریشانیوں کے باعث اکثر لوگوں کی نیند کم ہو جاتی ہے ۔دماغ کو تروتازہ کرنے اور ذہنی دباؤ کوکم کرنے کے لیے یہ بہت اہم ہے۔اس لیے کم از کم چھے گھنٹوں کی پر سکون نیندضرور لینی چاہیے۔

ورزش کو معمول بنائیں

روزانہ ورزش بھی ذہنی دباؤ سے بچاؤ میں مدد دیتی ہے۔اس لیے ہر روز کم از کم 30سے20 منٹ چہل قدمی ،جاگنک، فٹ بال یا ٹینس وغیرہ جیسی سرگرمیاں اپنی معمول میں شامل کریں۔

مساج سے دبائو کم، تھکاوٹ دور

ذہنی دباؤکو کم کرنے کے لیے مساج سے مدد لی جاسکتی ہے۔ اس سے جسمانی تھکاوٹ سے بھی نجات ملتی ہے۔

لیونڈر اور مالٹے کی خوشبو

لیونڈر اور مالٹے کی خوشبو ذہنی دباؤ کو کم کرتی ہے۔اس مقصد کے لیے آپ اپنے کمرے میں لیونڈر کا ائیر فریشنربھی استعمال کرسکتے ہیں۔

نیم گرم پانی سے نہانا

نیم گرم پانی سے نہانے سے ہم نہ صرف ہلکاپھلکامحسوس کرتے ہیں بلکہ ہماراذہن بھی پر سکون ہوتاہے۔

Mental pressure, how to avoid it, massage, positive thinking

Vinkmag ad

Read Previous

ذہنی دباؤ کی وجوہات

Read Next

لوگ مٹی کیوں کھاتے ہیں

Leave a Reply

Most Popular