Vinkmag ad

ذہنی دباؤ کی وجوہات

ذہنی دباؤکی وجوہات

جدید دور میں زندگی بہت مصروف ہو گئی اوربہت سے حصوں اور کاموں میں بٹ گئی ہے۔اس وجہ سے ذہنی الجھنیں اور پریشانیاں بڑھ گئی ہیں اور نتیجتاً ذہنی دباؤ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ تھوڑابہت ذہنی دباؤاچھا ہوتا ہے، اس لئے کہ اس سے ہمیں کاموں کو کرنے اورذہنی طور پر مضبوط ہونے میں مدد ملتی ہے۔ تاہم اگر یہ بڑھ جائے یا لمبے عرصے تک برقراررہے تو اس کے بہت سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس کے باعث ہمیں سرمیں درد اور صحت کے دیگرمسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔علاوہ ازیں ہمارے معمولات زندگی اورتعلقات بھی خراب ہو سکتے ہیں۔

وجوہات کیا ہیں

ذہنی دباؤ کی چند عام وجوہات درج ذیل ہیں

لمبے عرصے تک برقرار رہنے والی بیماری کی وجہ سے ذہنی دباؤ اور چڑاچڑا پن ہو سکتا ہے۔ کسی عزیز کے بیمارہونے کی وجہ سے بھی یہ ہو سکتا ہے۔

 گھر اور باہر کے تعلقات میں خرابی بھی اس کا سبب بن سکتی ہے۔

 جذبات کا اظہارضروری ہے۔ اگر کسی وجہ سے جذبات دبے رہ جائیں تو ہم ذہنی دباؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔

 کسی عزیز کی وفات،نئی ملازمت،گھر کی تبدیلی یا زندگی کے اچانک نیا یا غیرمتوقع رخ اختیار کرنے پر ذہنی دباؤ ہوسکتا ہے۔ مثبت تبدیلیاں مثلاً ملازمت سے ریٹائرمنٹ یا شادی بھی اس کی وجہ بن سکتی ہیں۔

 معاشی دشواریاں ذہنی دباؤ کی ایک عام وجہ ہیں۔ آپ کے پاس کیا ہے کیا نہیں اور آپ معاشی طور پر کتنامضبوط ہیں؟یہ معاملات ہر فرد کو متاثر کرتے ہیں۔

ذاتی،مذہبی یا سیاسی اعتقادات پر دوسروں کی منفی رائے ذہنی تنائو پیدا کرتی ہے۔

ملازمت سے غیر مطمئن ہونا،کام کا زیادہ دباؤ یا دفتروں میںباہمی اختلاف ذہنی دباؤ کی وجہ بنتے ہیں۔

غیر محفوظ ماحول،کوئی ناخوشگوار واقعہ یا قدرتی آفت بھی ذہنی دباؤ کی وجہ بن سکتی ہیں۔

Mental pressure, reasons, economic issues, retirement

Vinkmag ad

Read Previous

خوشی کیا ہے اور کیوں ضروری ہے

Read Next

ذہنی دباؤ‘ کیسے بچیں

Leave a Reply

Most Popular