Vinkmag ad

ڈینگی کے مریض کی دیکھ بھال

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق جنوری 2023 سے جولائی 2023 تک پاکستان میں ڈینگی کے 3,019 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈینگی سے نپٹنے کی بہترین حکمت عملی پرہیز ہی ہے، اس لیے کہ یہ مرض ہو جائے تو پھر صرف علامتی علاج ہی ممکن ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے گھر پر ڈینگی کے مریض کی دیکھ بھال کے لیے یہ ہدایات بتائی ہیں:

٭ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مریض کو زیادہ سے زیادہ آرام ملے۔

٭ مریض کو زیادہ سے زیادہ پانی پلائیں۔

٭ مریض کو مچھر دانی میں آرام کروائیں۔ بدن کے کھلے حصوں پر مچھر بھگانے والی دوائیں استعمال کریں۔

٭ درد اور بخار میں آرام کے لیے ڈاکٹر کے مشورے سے پیناڈول دیں۔

٭ مریض کو اسپرین اور بروفین بالکل نہیں دینی۔

٭ ڈینگی بخار کی خطرناک علامات ظاہر ہونے کی صورت میں مریض کو بلاتاخیر ہسپتال لے جائیں۔

٭ مریض کی دیکھ بھال کرنے والے افراد بھی ایسا لباس پہنیں جو جسم کو زیادہ سے زیادہ ڈھانپ کر رکھے۔ بدن کے کھلے حصوں پر مچھر بھگانے والی دوائیں استعمال کریں۔

ڈینگی کے مریض کی دیکھ بھال کے لیے دی گئی ہدایات پر عمل کر کے علامات میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ اس سے مریض بہتر محسوس کرتا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

گرمی میں پاؤں یا ٹخنوں میں سوجن

Read Next

پتے میں پتھری

Leave a Reply

Most Popular