Vinkmag ad

روزے کے فوائد

ماہ رمضان میں مسلمان ایک مذہنی فریضہ کے طور پر روزے رکھتے ہیں اور اس مہینے کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر مذاہب میں بھی مختلف اوقات میں اور مختلف مقاصد کے لیے روزہ رکھا جاتا ہے۔ اگر بالخصوص رمضان کی بات کریں تو اس میں پورا مہینہ مسلسل ایک ہی روٹین اپنانا ہوتی ہے۔ لہٰذا اس سے جسم پر کئی اثرات مرتب ہوتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے مفید ہیں۔ تاہم اگر افطاری میں پکوڑوں، سموسوں، میٹھے مشروبات اور چاٹ وغیرہ کا زیادہ استعمال کیا جائے تو ہم روزے کے فوائد سے محروم رہ جائیں گے۔ اس لیے سادہ مگر غذائیت سے بھرپور غذا کھانے کی کوشش کریں۔ai

روزے کے صحت پر اثرات

روزے کے فوائد یہ ہیں:

٭روزے سے میٹابولز یعنی کھانے کی ٹوٹ پھوٹ سے توانائی حاصل ہونے کا عمل بہتر ہوتا ہے۔

٭انسولین کی حساسیت بہتر ہوتی ہے۔ نتیجتاً جسم میں زیادہ گلوکوز جمع نہیں ہوتی۔

٭دن بھر چکنائی اور میٹھے کھانوں سے پرہیز، موٹاپے سے بچنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔ تاہم افطار کے وقت اعتدال کا دامن چھوڑ دیا جائے تو یہ فوائد ضائع ہو جاتے ہیں۔

٭بعض افراد کو تمباکونوشی، بسیار خوری، بے وقت بھوک میں غیر صحت بخش اشیاء کھانے کی عادت ہوتی ہے۔ روزے کو ان عادات سے چھٹکارا پانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

٭روزہ خون میں کولیسٹرول اور چکنائیوں کی سطح پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ اس سے برے کولیسٹرول کی سطح کم ہو سکتی ہے۔

٭عام حالات میں ڈائٹنگ کے بعد جب اسے چھوڑ دیا جائے تو جتنا تیزی سے وزن کم ہوتا ہے، اتنا ہی تیزی سے بڑھ بھی جاتا ہے۔ اس کے برعکس روزوں میں جسم کو کم کھانے کی عادت ہو جاتی ہے۔ لہٰذا معدہ آہستہ آہستہ سکڑتا ہے یعنی پیٹ بھرنے کے لیے کم کھانا درکار ہوتا ہے۔ یوں اس کے نتائج دیر پا ہوتے ہیں۔

٭روزے میں جسم کو دن بھر کام کرنے کے لیے توانائی درکار ہوتی ہے۔ یہ کھانے کے بعد چربی کی تور پھوڑ سے حاصل ہوتی ہے۔ یوں جسم میں اضافی چربی کم ہوتی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

سردیوں میں جلد کے مسائل

Read Next

شوگر کے مریضوں کا روزہ

Leave a Reply

Most Popular