Vinkmag ad

برسات میں ابتدائی طبی امداد

برسات میں ابتدائی طبی امداد


برسات کے موسم میں کیڑے مکوڑوں اور بچھوئوں کے کاٹنے اور سانپوں کے ڈسنے کے واقعات بڑھ جاتے ہیں۔ایسے میں درج ذیل اقدامات کرنے چاہئیں


بچھوکا کا ٹا


٭جس جگہ بچھو نے کاٹا ہو‘ اس سے اوپر مضبوطی سے پٹی باندھ دیں۔
٭متاثرہ جگہ پر برف کی تھیلی یا ٹھنڈے پانی کی پٹی رکھیں تاکہ زہر کااثر جلدی ظاہر نہ ہو ۔
٭متاثرہ شخص کے منہ میں کچھ بھی ڈالنے سے گریز کریں۔
٭مزید طبی امداد کے لیے جلد ازجلد ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔


سانپ کا ڈسنا


عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ سارے سانپ زہریلے ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں50فی صد سانپ زہریلے نہیں ہوتے۔ زہریلے سانپ کے ڈسنے کی ممکنہ علاما ت میں ڈسی ہوئی جگہ پر شدید درد اور دو سوراخ جیسے زخم ہونا اور اس جگہ پر سوجن اور سرخی نظر آنا شامل ہیں۔ مزید برآں سانس لینے میں دقت اور پیٹ درد کے ساتھ قے کا آنا‘ پیشاب میں خون اور بلڈ پریشر گر جانا بھی اس کی علامات ہو سکتی ہیں۔ ایسے میں
٭ڈسی ہوئی جگہ کو کم سے کم حرکت دیں۔
٭اس جگہ پر عارضی پٹی باندھ دیں۔
٭زخم کو چیرا نہ دیں اور نہ ہی زہر چوسنے کی کوشش کریں۔
٭ڈسی ہوئی جگہ کو دھوئیں۔
٭اگرمریض بے ہوش ہو تومتاثرہ فرد کے منہ میں کچھ بھی ڈالنے سے گریز کریں ۔ اس صورت میں چیز کے گلے میں پھنسنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
٭اگر سانپ مار دیا گیا ہو تو اس کی قسم کی شناخت کریں تاکہ علاج اس کے مطابق کیا جاسکے ۔
٭اگر مریض بے ہوش ہو تو فوری طور پرریسکیو1122کو فون کر دیں تاکہ بروقت مریض ہسپتال تک پہنچ جائے۔


احتیاط:کھیتوں میں کام کرنے والے افراد ایسے خطروں سے بچنے کے لئے لمبے ربڑ کے بوٹ استعمال کریں۔

First aid, Snake bite, Scorpio bite, Raining , poison, rescue

Vinkmag ad

Read Previous

کورونا مریض کے لئے احتیاطیں

Read Next

کورونا مریض ,گھر والوں کے لئے احتیاطیں

Leave a Reply

Most Popular