اگر آپ کو اچانک اتنا تیز پیشاب آئے کہ اسے کنٹرول کرنا مشکل ہو، ہنستے‘چھینکتے ہوئے پیشاب لیک ہوجاتا ہو، دن میں بار بار (عموماً آٹھ سے زیادہ مرتبہ )پیشاب آئے یا دوران نیند اس کے لئے دو سے زائد مرتبہ اٹھنا پڑے تو یہ مثانے کے حساس ہونے کی علامات ہیں۔
عموماً کافی، الکوحل، ترش پھل، ٹماٹر کی حامل، میٹھی اور مسالے دار اشیاء ان علامات کا سبب بنتی ہیں ،اس لئے ان سے پرہیز کریں۔
امریکن یورالوجیکل اسوسی ایشن کے مطابق یہ 10 غذائیں حساس مثانے کے لئے مؤثر ہوسکتی ہیں:
-1 کیلے
-2 ناشپاتی
-3 پھلیاں
-4 آلو
-5 شکرقندی
-6 کم چربی کا حامل بڑا گوشت،چکن اور مچھلی
-7 سالم اناج مثلاً قینوا (Quinoa)، چاول اور جو
-8 ڈبل روٹی
-9 بادام،کاجو اور مونگ پھلی
-10 انڈے
ten effective foods for over active bladder, bladder friendly foods, sensitive bladder k liye kon say khaanay behtar hain
