Vinkmag ad

سٹروک اور امراض قلب سے بچاؤ کے 8 طریقے

امراض قلب اور سٹروک کے امکانات کو کم کرنے کے لئے ان ہدایات پر عمل کریں۔

خطرے کو پہچانیں

 40 سے 75سال کی عمر کے وہ افراد جنہیں کبھی ہارٹ اٹیک یا سٹروک نہیں ہوا، وہ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ پر موجود ــ’’چیک، چینج اور کنٹرول‘‘ کیلکولیٹر استعمال کریں۔
اس میں بلڈ پریشر، کولیسٹرول، عمر اور بیماریوں سے متعلق معلومات درج کرنے کے بعد یہ معلوم ہوجاتا ہے کہ اگلے 10سالوں میں کسی فرد میں ہارٹ اٹیک یا سٹروک ہونے کے کتنے فی صد امکانات ہیں۔
تمباکونوشی، گردوں کی بیماری یا فیملی میں مرض کی موجودگی ان مسائل کے خطرے کو بڑھاتی ہے۔

صحت بخش خوراک کھائیں

کھانے میں سبزیاں، پھل، دالیں، سالم اناج، میوہ جات، پودوں سے حاصل ہونے والی پروٹین، کم چربی کی حامل پروٹین کے ذرائع (چکن بریسٹ پیس، انڈوں کی زردی) اور مچھلی کو شامل کریں۔
میٹھے مشروبات، ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس (میدہ،سفید چاول اور سفید ڈبل روٹی وغیرہ)، اضافی مٹھاس، پروسیسڈ گوشت، سوڈیم اور سیر شد ہ چکنائیوں کی مقدار کم کردیں۔
ٹرانس فیٹ کی حامل چیزیں مثلاً تلی ہوئی اشیاء، فروزن پیزا، مائیکروویو میں پکنے والے پاپ کارن، کیک اور بسکٹوں سے گریز کریں۔

 وزن سے متعلق جانیں

قد اور عمر کے مطابق نارمل وزن کتنا ہونا چاہئے، کب یہ ضرورت سے زیادہ اور کب کم ہے‘ یہ جاننے کے لئے آن لائن بی ایم آئی کیلکولیٹر استعمال کریں۔ ڈاکٹر سے بھی یہ معلومات لی جاسکتی ہیں۔ وزن ضرورت سے زیادہ ہو تو کم کیلوریز کی حامل غذاء کھائیں اور جسمانی طور پر متحرک رہیں۔

تمباکو سے پا ک زندگی جئیں

سگریٹ، ویپ اور تمباکو کی حامل مصنوعات استعمال نہ کریں۔ سیکنڈ ہینڈ سموکنگ (اس ماحول میں رہنا جہاں دوسرے سگریٹ نوشی کر رہے ہوں) سے بھی گریز کریں۔ اگر خود تمباکو نوشی کی عادت سے چھٹکارا پانا مشکل لگتا ہو تو پیشہ ورانہ مدد لیں۔

 علاج کروائیں‘دوائیں لیں

ذیابیطس ،ہائی بلڈپریشر، کولیسٹرو ل کی زیادتی یا ہارٹ اٹیک اور سٹروک کے امکانات میں اضافہ کرنے والے امراض کا باقاعدہ علاج کروائیں۔ مزید برآں تمام دوائیں ڈاکٹر کے تجویز کردہ وقت پر اور مدت تک لیں۔
صحت بخش خوراک کھانے، متحرک رہنے، وزن گھٹانے اور تمباکونوشی سے گریز کرنے سے بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے اور اگروہ ہوجائیں تو ان پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

کم بیٹھیں، زیادہ حرکت کریں

بالغ افراد ہر ہفتے کم از کم 150 منٹ، درمیانی شدت کی ایروبک ورزشوں یا  75 منٹ سخت ورزشوں کی عادت اپنائیں ۔ورزش کے دورانئے کو مختلف دنوں میں تقسیم کریں۔ جو افراد پہلے سے متحرک ہیں وہ جسمانی سرگرمیوں کی شدت کو بڑھائیں۔
steps to prevent stroke and heart diseases, how can one protect himself from stroke and heart disease, stroke aur dil ki beemari say bachnay k liye kya karein
Vinkmag ad

Read Previous

خناق یا ڈپتھیریا کیسی بیماری ہے

Read Next

حساس مثانے کے لئے مؤثر غذائیں

Leave a Reply

Most Popular