Vinkmag ad

مختلف جانور‘ مختلف خصوصیات

مختلف جانور‘ مختلف خصوصیات

 عید کے موقع پر جن جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے ان میں  بکرا،دنبا اور اونٹ شامل ہیں۔ بعض اوقات لوگ بھینس کی بھی قربانی کرتے ہیں۔ ان جانوروں کی خصوصیات یہ ہیں

بکرے کا گوشت

٭بکرے کا گوشت زود ہضم ہے اور اپنے ذائقے کی وجہ سے اکثر لوگوں کو پسند آتا ہے۔

٭اس کے گوشت کا رنگ گلابی ہوتا ہے اور ہڈیوں میں ہلکی سی نیلاہٹ نظرآتی ہے۔

٭بڑی عمر کے بکرے کا گوشت رنگت میں سرخ ہوتاہے اور کھانے میں زیادہ مزیدار نہیں ہوتا۔ ایسا گوشت آدھ پائو سے زیادہ نہیں کھانا چاہیے۔

٭پہاڑی بکرے کا گوشت دیر سے ہضم ہوتا ہے۔ اسے پکاتے وقت ہانڈی میں دارچینی کے ایک دوٹکڑے ڈال دئیے جائیں تواچھا رہتا ہے۔

دنبے کا گوشت

٭بھیڑ کا گوشت ذائقے میں مزیدار‘رنگت میں گلابی اورزیادہ چربی والا ہوتا ہے۔

٭یہ بدن کو طاقت دیتاہے اورگرم اورخشک پٹھوں کو نرم کرتا ہے۔

٭قربانی کے بعد کچھ لوگ دنبے کی چربی کوگرم کرکے گھی نکالتے ہیں اور اسی میں دیگر چیزیں پکاتے ہیں۔ یہ بھی معدے پر اضافی بوجھ ڈالتا ہے‘لہٰذا نقصان دہ ہے۔

بھینس کا گوشت

٭اس کے گوشت کی رنگت سرخی مائل اورہلکی سیاہ ہوتی ہے۔ یہ نمکین ہوتا ہے اور دیر سے ہضم ہوتاہے۔

 ٭اس میں آئرن اور کاپر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ سیرشدہ چکنائی زیادہ ہونے کی وجہ سے دل اور گردے کے مریض اسے ایک پاؤ سے زیادہ نہ کھائیں۔

اونٹ کا گوشت

٭عرب ممالک کے علاوہ پاکستان کے کچھ علاقوں میں بھی اونٹ کی قربانی ہوتی ہے۔ اس کا گوشت نمکین اور سخت ہونے کے علاوہ دیر سے ہضم ہو تا ہے۔

٭اس کے قیمے کے کباب نمکین ذائقے اور قدرتی لذت کی وجہ سے بہت پسند کئے جاتے ہیں۔

Eid-ul-azha, sacrificial animals, characteristics

Vinkmag ad

Read Previous

مفروضے

Read Next

نیند کے لئے لیبارٹری

Leave a Reply

Most Popular