Vinkmag ad

نیند کے لئے لیبارٹری

نیند کے لئے لیبارٹری

شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں نیند سے متعلق مسائل کی تشخیص اور علاج کے لئے ایک لیبارٹری قائم ہے جسے ’’سلیپ لیب‘‘ کہاجاتا ہے۔ یہ ایک خوبصورت خواب گاہ ہے جہاں مریض کی ضروریات کے مطابق تمام سہولتیں دستیاب ہیں۔ اس کا بنیادی مقصد مریض کو گھر جیسا ماحول فراہم کر کے نیند سے متعلق مختلف بیماریوں کی تشخیص کرنا ہے۔

رپورٹ تیار کرنے کا طریقہ

جب مریض لیب میں آتا ہے تواس کے دماغ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک تار لگائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے ناک پر ایک سنسرچسپاں کر دیا جا تا ہے تاکہ نیند کے دوران سانس کے تسلسل پر نظر رکھی جاسکے۔ خراٹوں کی رفتار اور شدت کی جانچ کے لئے منہ کے قریب مائیک رکھا جاتا ہے ۔ سینے اور پیٹ پر بیلٹ لگا کر مریض کے سانس کی رفتار اور تسلسل کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ دل کی دھڑکن کے معائنے کے لئے ’’ای سی جی لیڈ‘‘ لگائی جاتی ہے۔ نیند کے دوران ٹانگوں کو لگنے والے جھٹکوں کو ماپنے کے لئے ٹانگوں سے مخصوص تاریں منسلک کی جاتی ہیں ۔ ساری رات مختلف کیمرے مریض کی نیند کے دوران ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔ اس طرح ایک مفصل رپورٹ تیار کی جاتی ہے جو اصل مسئلے کی تشخیص میں مدد دیتی ہے۔

نیند کے دوران سانس رکنا

نیند کے دوران کچھ مریضوں کاسانس تھوڑی دیر کے لئے رکتا ہے جسے سلیپ اپنیاکہا جاتا ہے۔ اس کا دورانیہ چندسیکنڈز سے ایک منٹ تک ہوسکتا ہے۔ ایسا عموماً ایک گھنٹے میں 30بار ہوتا ہے جس کے باعث وہ اپنی نیند میں تسلسل برقرا ر نہیں رکھ پاتے۔ بیدار ہونے پروہ تھکاوٹ کا شکارہوجاتے ہیں جو دن بھر برقرار رہتی ہے۔ کام میں ان کا جی نہیں لگتا۔ وہ بیٹھے بیٹھے سوجاتے ہیں لیکن پھر بھی نیند پوری نہیں کرپاتے۔ لیب میں اس مرض کی تشخیص ہوجاتی ہے ۔

موٹاپا‘ نیند میں خلل

موٹاپا کے باعث ٹھیک طرح سے سانس نہ لے پانا بھی نیند میں خلل کا ایک سبب ہے۔ ایسے لوگوں کی مشکل آسان کرنے کے لئے انہیں سی پیپ نامی مشین لگائی جاتی ہے جو ان کے منہ میں زور سے ہوا پھونکتی ہے۔ اس طرح مریض کا سانس بحال رہنے کی وجہ سے مریض میٹھی نیند کے مزے لیتا رہتا ہے۔

ٹانگوں میں جھٹکے

اس مرض میں مبتلا مریضوں کو نیند کے دوران ٹانگوں میں جھٹکے لگتے ہیں جس سے نیند متاثر ہوتی ہے ۔ ایسے مریضوں کے مرض کی تشخیص بھی اس لیب میں کامیابی سے کی جاسکتی ہے ۔

sleep lab, sleep related diseases, causes, obesity, breathing obstruction

Vinkmag ad

Read Previous

مختلف جانور‘ مختلف خصوصیات

Read Next

ماہرنفسیات سےجوابات

Leave a Reply

Most Popular