Vinkmag ad

ماہرنفسیات سےجوابات

ماہرنفسیات سےجوابات

٭میری شادی کو دو سال ہو گئے ہیں اور میں ایک بچی کی ماں ہوں۔ میرے شوہر کو بات بات پر بہت شدید غصہ آتا ہے، حتیٰ کہ وہ بچی کارونا بھی برداشت نہیں کر تے۔ میں نے انہیں کئی بار سمجھایا مگر کچھ فائدہ نہیں ہوا۔ اس بارے میں کیا کیا جائے؟

٭٭بہت سے مرد حضرات بچوں کے ساتھ زیادہ گھلتے ملتے نہیں اور ان سے سختی برتتے ہیں۔ وہ ان سے فاصلے پر رہتے ہیں اور اگر کبھی ان کے ساتھ کھیلیں بھی تو بہت تھوڑے وقت کے لیے ایسا کرتے ہیں۔ اس کے برعکس مائیں پورا دن بچوں کے ساتھ گزارتی اور ان کی ہر اچھی اور بری عادت کو برداشت کرتی ہیں ۔ مردجب پورا دن کام کاج کے بعد تھکے ماندے گھر آتے ہیں تو آرام کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں اگر گھر میں شور ہو تو وہ مزید چڑ جاتے ہیں اور غصہ کرنے لگتے ہیں۔ پہلے بچے کا رونا دھونا زیادہ ہوتا ہے ، اس لئے کہ والدین اسے سنبھالنے کے عادی نہیں ہوتے۔

اس کا حل یہ ہے کہ شوہر جب اچھے موڈ میں ہوں تو ان سے بات کریں اور اس مسئلے کا کوئی حل نکالیں۔ یہ بہت ضروری ہے کیونکہ بچی پر غصہ اتارنے سے اس پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اگر ان میں غصہ ویسے ہی زیادہ ہے تو انہیں نفسیاتی معالج سے رابطہ کرنا چاہیے ۔

٭میری عمر17سال ہے اور میرا مسئلہ بہت پیچیدہ ہے۔ میرے والدین مجھے بالکل سپیس نہیں دیتے۔ کبھی میں کالج سے لیٹ ہو جاؤں تو آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں۔ میری کوئی بات نہیں سنتے اور ضرورت سے زیادہ روک ٹوک کرتے ہیں۔ اس وجہ سے مجھے شدید ذہنی دباؤ ہے۔ میں کیا کروں ؟

٭٭یہ صرف آپ کا نہیں بلکہ آج کل کے تقریباً ہر نوجوان کا مسئلہ ہے۔ اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔ معاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم ‘اخلاقی برائیوں ‘کشیدگی‘ عدم برداشت اور امن و امان کی خراب صورت حال کے باعث والدین فکرمند ہوتے ہیں۔ وہ انہیں ہر برائی اور نقصان سے بچانا چاہتے ہیں اور ان کے معاملے میں بہت زیادہ حساس ہو جاتے ہیں ۔

آپ کو چاہئے کہ والدین جن باتوں سے پریشان ہوتے ہیں‘ وہ انہیں پہلے ہی بتا دیا کریں۔ مثلاًیہ کہ آج آپ دیر سے آئیں گے یا آپ کو کہیں ضروری کام جانا ہے۔ والدین کا رویہ تبدیل کرنے کے لیے ماہرین نفسیات ان کی کونسلنگ کرتے ہیں۔ آپ انہیں بالواسطہ طور پر یعنی انکل وغیرہ کے ذریعے کسی ماہرنفسیات سے مشورے پر قائل کر سکتے ہیں۔

psychological issues, answers, anger issues in men, depression

Vinkmag ad

Read Previous

نیند کے لئے لیبارٹری

Read Next

غلط تصورات کی تصحیح

Leave a Reply

Most Popular