Vinkmag ad

سردیوں میں انفیکشنز اور ان سے بچاؤ

٭ سردیوں میں کون سے انفیکشنز زیادہ ہوتے ہیں اور ان سے بچاؤ کیسے ممکن ہے ؟

٭٭سردیوں میں وائرل انفیکشنز مثلاًنزلہ،زکام،کھانسی،گلے کی خراش اور بخار وغیرہ زیادہ ہو تے ہیں۔یہ وائرس سکولوں میں ایک بچے سے دوسرے کواور گھر میں ایک سے دوسرے فرد کو منتقل ہوجاتے ہیں۔اس لئے اگر آپ کو نزلہ زکام ہو تو رومال یا ٹشو پیپر وغیرہ پر ہی کھانسیں یا چھینکیں۔ اگر یہ فوری طور پر دستیاب نہ ہوں تو دونوں ہاتھ منہ پر رکھیں اور چھینکنے یاکھانسنے کے فوری بعد ہاتھ دھوئیں۔اگر گھر میں بزرگ افراد ہوں تو کوشش کریں کہ انفیکشن یانزلے کی حالت میں ان سے دور رہا جائے‘ اس لئے کہ پڑھاپے میں قوت مدافعت کم ہوتی ہے اوربیمار ہونے کی صورت میں ان کا ٹھیک ہونا مشکل ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹرمحمود حیدر جاوید
ماہر متعدی امراض
شفاانٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

حقیقت یہ ہے

Read Next

اپنے تصورات درست کیجئے

Leave a Reply

Most Popular