Vinkmag ad

اپنے تصورات درست کیجئے

اپنے تصورات درست کیجئے

لیفٹ ہینڈرز‘ زیادہ ذہین

٭ بائیں ہاتھ سے کام کرنے یا لکھنے والے افراد دائیں ہاتھ والوں سے زیادہ ذہین اور ہنر مند ہوتے ہیں۔

٭٭ یہ مفروضہ محض عمومی مشاہدے پر مبنی ہے جس کا کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں ۔ بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے بہت سے افراد جہاں اچھے آئی کیو کے مالک ہوتے ہیں‘ وہاں ایسے افراد کی بھی کمی نہیں جن کی ذہنی صلاحیتیں اوسط درجے سے بھی کم ہوتی ہیں ۔کوئی شخص اپنے میدان میں کس قدر آگے جاتا ہے‘ اس بات کا انحصار اس کی پرورش، اسے ملنے والے مواقع اور اس کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پرہوتا ہے۔

یہاں میں اس بات پر بھی روشنی ڈالنا چاہوں گا کہ لوگ ’’لیفٹی‘‘ کیوں ہوتے ہیں۔ بات یہ ہے کہ ہمارا دماغ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ اگر بایاں حصہ غالب ہو تو بچہ اپنے تمام کام دائیں ہاتھ سے نپٹانے والا ہو گا۔ اس کے برعکس اگر دایاںحصہ غالب ہے تو بچہ بائیں ہاتھ سے کام کرنے والا ہو گا۔ اس ضمن میںبعض اوقات موروثی عوامل بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ اگر والدین یا ان میں سے کوئی ایک لیفٹی ہو تو اس بات کا امکان ہوتاہے کہ بچے کا بایاں ہاتھ دائیں کی نسبت زیادہ زور آور ہو اور وہ اپنے بیشتر کام اسی سے کرے گا۔

(ڈاکٹر محمد ریحا ن اپل‘ اسلام آباد)

Hand left  right  myths

Vinkmag ad

Read Previous

سردیوں میں انفیکشنز اور ان سے بچاؤ

Read Next

واک کا درست طریقہ

Leave a Reply

Most Popular