Vinkmag ad

واک کا درست طریقہ

واک کا درست طریقہ

آغا خان ہسپتال کراچی کی فیزیوتھراپسٹ ناہید کپاڈیہ کا کہنا ہے کہ تیز قدمی سے مثبت نتائج حاصل کرنے کے لئے صحیح طریقے سے واک کرنا نہایت ضروری ہے ۔اس کے لئے آپ آرام دہ اور پرسکون انداز میں ایسے چلیں کہ آپ کا سرذرا آگے بڑھا ہو‘ٹھوڑی اونچی اور زمین کے متوازی ہو، پیٹ کے پٹھے مضبوطی سے کھچے ہوں ، کمر سیدھی اور بازو ڈھیلے اور جھولنے کی حا لت میں ہوں ۔مزیدبرآں اپنی ایڑی اور پاؤں کے توازن کو بھی برقرار رکھنا ضروری ہے۔ سر جھکا کر واک کرنے سے پرہیز کریں کیونکہ ایسا کرنے سے رحم کے مسائل جنم لے سکتے ہیں ۔ جسم کے ایک طرف وزن ڈالنے سے اجتناب بھی ضروری ہے کیونکہ اس طرح جسم غیر متوازن اور مناسب ڈیل ڈول سے عاری ہوجاتا ہے۔

شفا انٹر نیشنل اسلام آباد کی فز یوتھیراپسٹ ام البنین کے مطابق لوگ تیز قدمی کے فوراً بعد گرم جسم کی حالت میں پانی پی لیتے ہیں جس کے بعد انہیں پیٹ یا پٹھوں میں درد محسوس ہوتا ہے ۔ اس تکلیف سے بچنے کے لئے تیز قدمی سے پہلے جتنا جی چاہے پانی پی لیں لیکن تیز قدمی کے بعد تقریباً 40منٹ تک یا جب تک جسم مکمل طور پر ٹھندا نہ ہوجائے‘ صرف نیم گرم پانی ایک ایک

گھونٹ کر کے پئیں تاکہ پیاس بھی بجھ جائے اور بعد میں پیٹ یا پٹھوں میں درد کی شکایت سے بھی محفوظ رہا جاسکے

Vinkmag ad

Read Previous

اپنے تصورات درست کیجئے

Read Next

حقیقت یہ ہے۔۔۔

Leave a Reply

Most Popular