Vinkmag ad

پنجاب میں 32 فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کر دیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  پنجاب میں 32 فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ ان ہسپتالوں کی نگرانی وہ خود کریں گی۔

اس موقع پر خطاب میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہسپتال چھ ہفتوں میں مکمل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مختصر مدت میں پروجیکٹ مکمل کرنے کے لیے ان تھک محنت کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

موبائل ہسپتالوں میں الٹرا ساؤنڈ، ڈائیگناسٹکس اور ای سی جی کی سہولت میسر ہوں گی۔ موقع پر 130 ادویات بھی مفت ملیں گی۔ ان میں او پی ڈی، ایکسرے، ریڈیالوجی، ڈیلیوری، مائنر سرجریز اور حفاظتی ٹیکوں کی سہولیات دستیاب ہو گی۔ اس کے علاوہ لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی موجود ہوں گی۔

ہسپتال کی ڈاکٹرز کے مطابق ایک فیلڈ ہسپتال میں عملہ 12 افراد پر مشتمل عملہ ہوگا۔ ان میں لیڈی ڈاکٹر، میڈیکل آفیسر، لیڈی ہیلتھ ورکر، پیرا میڈیکل سٹاف، ٹیکنیشن اور کلینرز شامل ہوں گے۔ ہسپتال میں وہ تمام سہولیات دی جائیں گی جو کسی بھی کلینک میں ہوتی ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن علاقوں میں یہ ہسپتال موجود نہیں وہاں کسی مرکزی پوائنٹ پر فیلڈ ہسپتال قائم کیے جائیں گے۔ مریضوں کی بہتات اور روایتی ہسپتالوں کی کمی  ایک اہم مسئلہ ہے۔ ایسے میں فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح یقیناً خوش ائند اقدام ہے۔

 

Vinkmag ad

Read Previous

ڈی ٹاکس ڈائٹ

Read Next

اسلام آباد کے نواح میں ذہنی صحت کے مریضوں کے لیے ایمبولینس سروس

Leave a Reply

Most Popular