Vinkmag ad

تالو نرم کیوں ہوتا ہے

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ تالو نرم کیوں ہوتا ہے اور عمر کے ساتھ ایسی کیا تبدیلی آتی ہے کہ یہ سخت ہو جاتا ہے؟ آئیے جانتے ہیں:

نوزائیدہ اور شیرخوار بچوں کے سر پر کچھ جگہیں نرم اورحساس ہوتی ہیں۔ انہیں تالو fontanelles کہتے ہیں۔ انہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ چھونے سے اندر دھنس جائیں گی۔ یہ سر کی اگلی اور پچھلی جانب موجود ہوتی ہیں۔

بچوں کا جسم اور دماغ وقت کے ساتھ ساتھ نشوونما پاتے ہیں۔ اس دوران ہونے والی تبدیلیوں کو ممکن بنانے کے لئے ابتدائی طور پر ان کی ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں۔ سر کی بات کریں تو اس کی ہڈیاں دو جگہوں سے آپس میں جڑی نہیں ہوتیں بلکہ ان کے درمیان فاصلہ ہوتا ہے۔ یہ وہ جگہیں ہیں جہاں ہڈی بننے کا عمل ادھورا ہوتا ہے۔

اسی فاصلے کے باعث نارمل زچگی کے دوران بچے کے سر کی ساخت تبدیل ہوتی ہے۔ یوں وہ اندام نہانی سے نکلنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد جوں جوں وہ بڑا ہوتا ہے، یہ جگہیں اس کے دماغ اور سر کے بڑھتے سائز کے لئے جگہ فراہم کرتی ہیں۔ عموماً پیدائش کے دو سے تین ماہ بعد سر کے پیچھے موجود وقفہ ہڈیوں کے جڑنے سے ختم ہوجاتا ہے۔ اگلے حصے پر موجود وقفہ 18 ماہ کے قریب ختم ہوتا ہے۔

تالو سے کن مسائل کا علم ہوسکتا ہے؟

تالو کو دیکھ کر بچے کے مختلف مسائل کا علم ہوسکتا ہے۔ اگر یہ اندر کی طرف دھنسا ہو تو اس کا سبب بچے میں پانی کی کمی ہے۔ یہ کمی دودھ کی مناسب مقدار نہ لینے، بخار یا ڈائریا وغیرہ کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔ اگر اس میں سوجن ہو تو یہ گردن توڑ بخار، دماغ میں خون بہنے، دماغی چوٹ اور ایسے دیگر مسائل کی طرف اشارہ ہے۔

کیا تالو پر دباؤ ڈالنا نقصان دہ ہے؟

تالو کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ اسے زور سے نہیں دبانا چاہئے ورنہ بچے کی کھوپڑی اوردماغ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اگرچہ یہ درست ہے مگر بعض مائیں اس حوالے سے غیر ضروری طور پر فکرمند ہوتی ہیں۔ مثلاً انہیں لگتا ہے کہ بچے کا سر دھوتے ہوئے یا اس پرکنگھی کرتے ہوئے بچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اسے نرمی سے چھونے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ سر کی جلد کے نیچے ایک موٹی اور پائیدار جھلی ہوتی ہے جو دماغ کی حفاظت کرتی ہے۔ اسی طرح بعض اوقات تالو حرکت کرتا ہے جو متعلقہ حصے پر انگلی رکھنے یا اس کے بغیر بھی نمایاں ہوتا ہے۔ یہ عمل اس حصے میں خون کی گردش کے باعث ہوتا ہے، اس لئے پریشانی کی بات نہیں۔

ڈاکٹر سے کب رابطہ کریں

٭تالو اندرکی طرف دھنسا ہو یا اس میں سوجن ہو۔

٭سر پر چوٹ کی علامات ظاہر ہوں۔ مثلاً تالو پر سوجن اور آنکھوں کے گرد اور کانوں کے پیچھے زخم ہونا۔ بچے کا مسلسل رونا، جھٹکے لگنا، نیند کے بعد جاگنے میں مشکل ہونا اور کانوں اور ناک سے خون آنا۔

٭تالو اوپر ذکر کردہ وقت گزرنے کے بعد بھی نرم رہے۔

٭تالو نہ ہو یا وقت سے پہلے سخت ہو جائے۔ ایسا بہت ہی کم پائے جانے والے پیدائشی نقص کے باعث ہوتا ہے۔

٭سر کی ساخت نارمل نہ ہو اور یہ وقت کے ساتھ بڑا نہ ہو۔

Baby Soft Spot, Why Do Babies Have Soft Spots, When does a baby’s soft spot go away, Fontanelles, Warning Signs From Your Baby’s Soft Spot, children, babies, bachon k sar par naram jagah, taalu

Vinkmag ad

Read Previous

ہیپاٹائٹس کی وجوہات، تشخیص، علامات اور علاج

Read Next

Never take allergy symptoms lightly

Leave a Reply

Most Popular