Vinkmag ad

کان کے درد سےچھٹکارا پانے کے طریقے

کان میں درد ایک عام مسئلہ ہے۔ اس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں انفیکشن، کان میں پانی جمع ہونا یا اس میں دباؤ محسوس ہونا شامل ہیں۔

یہ اگرچہ تکلیف دہ کیفیت ہے مگر زیادہ ترصورتوں میں کسی پیچیدہ طبی مسئلے کی وجہ سے نہیں ہوتی اور جلد ٹھیک ہوجاتی ہے۔ درد کم کرنے کے لئے ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق قطرے اور ادویات استعمال کریں اور ان تجاویز پر عمل کریں۔

٭ایک کپڑے کو ٹھنڈے یا گرم پانی میں بھگو کرنچوڑیں۔ پھراسے متاثرہ کان پرتقریباً 20 منٹ کے لئے رکھیں۔ ٹھنڈی ٹکورکان کوسن کرنے اوراس میں سوزش کودورکرنے میں مدد دے گی۔ گرم ٹکورپٹھوں کو آرام دینے کے ساتھ خون کا بہاؤ بہترکرے گی۔ ان دونوں طریقوں پرعمل کریں۔ پھرجس سے فائدہ زیادہ ہو، اسے درد کم ہونے تک وقفے وقفے سے کرتے رہیں۔

٭ایک ہی سائیڈ پر زیادہ دیر لیٹنے سے کان پر دباؤ پڑتا اور درد ہوتا ہے۔ اس لئے سائیڈ تبدیل کرتے رہیں یا بالکل سیدھے ہو کر ایسے لیٹیں کہ اوپری دھڑ نچلے جسم کے مقابلے میں تھوڑا اونچا ہو۔

کان میں درد

٭اونچائی پر جانے سے کان کے اندر پریشر تبدیل ہوتا ہے جو درد کی وجہ بنتا ہے۔ ایسے میں ٹافی کھائیں اور چیونگ گم چبائیں۔

٭درد سے دھیان ہٹانے کے لئے کسی من پسند سرگرمی میں خود کو مشغول کریں۔

٭بعض اوقات کان کی نالی کے گرد موجود پٹھوں میں اکڑن بھی درد کا سبب بن سکتی ہے۔ ایسے میں گردن اور سر کو آہستہ آہستہ گھمائیں۔ پھر کندھوں کو اوپر کر کے کانوں کے پاس اور واپس اپنی جگہ لے آئیں۔ یہ عمل دن میں کئی مرتبہ کریں۔

٭نہانے کے بعد بالوں کو خشک کرنے والی مشین کو کم نمبروں پر سیٹ کریں تاکہ اس سے کم گرم ہوا نکلے۔ پھر اسے آن کرکے کان سے کچھ فاصلے پررکھیں۔

٭متاثرہ حصے پر یا اس کے ارد گر د مساج کریں۔ مثلاً کان کے پیچھے درد ہو توجبڑوں پرآہستہ اور نرمی سے مساج کریں۔

ڈاکٹر کو کب دکھائیں

گھر پر دیکھ بھال کے بعد بھی دو سے تین تک کان درد ٹھیک نہ ہو یا یہ علامات ظاہرہوں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں:

٭پیپ یا خون خارج ہونا۔

٭تیز بخار، سر درد اور چکرآنا۔

٭محسوس ہو کہ کان میں کچھ اٹکا ہے۔

٭متاثرہ کان کے پیچھے سوجن ہو یا اس حصے کے پٹھے حرکت نہ کر رہے ہوں۔

٭شدید درد ہو اور اچانک رک جائے۔

کان کی حفاظت کریں

٭کان میں انفیکشن سے بچاؤ کے لئے اسے خشک رکھیں۔ اس کے لئے ایک روئی پر پٹرولیم جیلی لگائیں۔ پھر نہاتے یا بال دھوتے ہوئے اسے کان کے بیرونی حصے پر رکھ دیں۔

٭کان کی صفائی کے لئے کاٹن بڈ، ہیئرپن اور ماچس کی تیلی استعمال نہ کریں۔ ان سے کانوں کی ویکس کان کی نالی کے اندرونی حصے میں جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ وہاں یہ خارش، خون بہنے اور انفیکشن کاباعث بن سکتی ہے۔

کاٹن بڈز، کان درد

٭کان میں خارش محسوس ہو تو اس کے لئے بھی پن وغیرہ استعمال نہ کریں ورنہ زخم اور انفیکشن ہو جائے گا۔

٭تیراکی کے دوران کانوں کا حفاظتی آلہ ضرور پہنیں۔

٭کانوں کی حفاظت کے لئے میوزک وغیرہ سنتے ہوئے آواز کم رکھیں۔

how to reduce ear pain, effective tips to get rid of ear pain, kaan mai dard , pain in the ear, shifa news , health, ENT issues

Vinkmag ad

Read Previous

چھوٹے بچے ‘ بڑے مسائل

Read Next

کیا چھپکلیاں زہریلی ہوتی ہیں؟

Leave a Reply

Most Popular