سیاہ اورسفید کیل: بچیں کیسے
خواتین کوپیش آنےوالےمسائل میں سے ایک چہرے خصوصاً ناک پرکیل ہیں جوحقیقتاً مہاسے کے اندرجمی ہوئی پیپ ہے۔ اپنی رنگت کی وجہ سے ان کی شناخت قدرے آسان ہوتی ہے۔ یہ جلد پرہلکے سے ابھرے ہوتے ہیں مگران میں درد یا سوجن نہیں ہوتی۔ ان سے بچاؤ کے لئے
٭صبح اٹھنے کے بعد اوررات کو سونے سے پہلے چہرہ ضروردھوئیں۔
٭رات کو چہرے کی کلینزنگ کرکے سوئیں ۔اس سے چہرے پرتیل کی مقدارمعمول کے مطابق رہے گی، مردہ جلد کے خلیےصاف ہوتے رہیں گےاورکیل نہیں بنیں گے۔
٭اگر آپ کی جلد پہلے سے ہی چکنی ہے توایسے لوشن، کریم اورفیس واش کا استعمال کریں جو تیل سے پاک ہوں۔
٭رنگ گورا کرنے والی کریموں کے استعمال سے گریزکریں۔
٭اپنی خوراک میں چکنائی کی حامل اشیاء کا استعمال کم کردیں۔
٭جنک فوڈ کے بہت زیادہ استعمال سے گریز کریں۔
جو خواتین ازخود یا پارلرزمیں جاکرکیل نکلواتی ہیں ان کے چہرے پرکچھ ہی عرصے میں گڑھے سے نمودارہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ ان کےمکمل علاج کے لئے دو سے چارماہ کا وقت درکارہے جوماہرامراض جلد کی مدد سے ہی ممکن ہے۔ ہمارے ہاں اس تناظرمیں گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال بھی بہت عام ہے۔ کچھ صورتوں میں یہ فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں تاہم زیادہ ترصورتوں میں ان کا نتیجہ خراب ہی نکلتا ہے۔اس لئے ہمیں چاہئےکہ صرف جلد ہی نہیں ، کسی بھی مسئلے میں اس کے ماہرسے رجوع کریں۔
black and white heads, tips to prevent black heads, facewash