انیمیا کی شکار خواتین کیا کھائیں

انیمیا کی شکار خواتین کیا کھائیں

خون میں موجود آئرن آکسیجن کو پھیپھڑوں سےجسم کے دیگرحصوں تک پہنچاتی ہے۔ اگرخون میں اس کی کمی ہوجائےتومتعلقہ حصوں تک آکسیجن کی مناسب مقدارنہیں پہنچ پاتی اورہمیں روزمرہ کی زندگی میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔ خواتین میں اس کی شرح زیادہ ہے جس کی اہم وجہ بلوغت، حمل، زچگی اورسن یاس کے دوران ضائع ہونے والا خون ہے۔اس مسئلے سےبچاؤ یا خون کی کمی کوپورا کرنے کے لئےذیل میں بیان کردہ ہدایات پرعمل معاون ثابت ہوسکتا ہے

٭آئرن اوروٹامن بی 12 سےبھرپورغذا کھائیں۔ یہ گوشت،کلیجی، لال لوبیا، پالک،خوبانی، کیلے اورچقندر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

٭فولیٹ بھی اس حوالے سے اہم ہے۔ یہ ہرے پتوں والی سبزیوں اورگری دار میوہ جات میں پایا جاتا ہے۔

٭ آئرن کے ساتھ وٹامن سی کی حامل اشیاء کھانا اہم ہے، اس لئے کہ وہ آئرن کو جذب ہونے میں مدد دیتا ہے۔ یہ سیب ،مالٹے،کینواور لیموں وغیرہ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

٭آئرن کے ساتھ کیلشیم لینے سےحتی الامکان گریزکریں کیونکہ یہ اس کے جذب ہونے کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔ نتیجتاً آئرن ضائع ہوجاتا ہے۔

٭خواتین میں سن یاس کے بعد خون ضائع ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ تاہم آئرن نہ لینے کی صورت میں بھی وہ خون کی کمی کا شکار ہو سکتی ہیں۔ایسے میں نہ صرف قدرتی چیزیں بلکہ معالج کے مشورے سے ایسی اشیاء بھی استعمال کریں جن میں مصنوعی طورپرآئرن  شامل کیا گیا ہو۔

٭کھانے کے ساتھ کیفین کی حامل مشروبات ہرگزنہ پئیں۔ یہ آئرن کے جذب ہونے کےعمل میں مشکل پیدا کرتی ہیں۔

Diet for anemic females, iron, vitamins, folate

Vinkmag ad

Read Previous

کیل مہاسوں سے کیسے بچیں

Read Next

ذیابیطس کے مریض اورسفر 

Leave a Reply

Most Popular