Vinkmag ad

ذیابیطس کے مریض اورسفر 

ذیابیطس کے مریض اورسفر

سفرمیں تھوڑی بہت پریشانی توسبھی کو ہوتی ہے لیکن اگر کوئی شخص ذیابیطس جیسے مرض کے ساتھ سفرکررہاہوتو اسے کئی طرح کی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

سفرسے قبل کرنے کے کام

٭بیرون ملک جانا مقصود ہوتومعالج سے ادویات کا نسخہ اورتفصیلی رپورٹ بنوا لیں تاکہ ا یئرپورٹ پرپریشانی نہ ہو۔

٭کم شکری کامسئلہ رہتا ہواورآپ کبھی کبھاربیہوش بھی ہوجاتے ہوں تو اپنے پاس ایسا کارڈ رکھیں جس پردرج ہو کہ آپ ذیابیطس کے مریض ہیں تاکہ ہنگامی صورت میں مناسب طبی امداد دی جا سکے۔

٭سفرکی طوالت اورمنزل مقصود پرقیام کے دورانیے کومد نظررکھتے ہوئے میڈیسن کی زیادہ مقدارساتھ لےکرجائیں ۔

٭انسولین پرہیں توانجیکشن پاس رکھیں ۔

٭اپنے پاس گلوکوزمیٹررکھیں۔

٭سفر کے دوران اکثر سامان گم ہونے کی شکایات سننے میں آتی ہیں لہٰذا ادویات اپنے پرس میں رکھیں۔

دوران سفرکیا کریں

٭اپنے پاس کھانے پینے کی چیزیں ضروررکھیں۔

٭ادویات اورانسولین کوگرمی سے بچائیں۔

٭ہردوگھنٹے بعد خون میں گلوکوز کی مقدارکا جائزہ لیتے رہیں۔ اگر ضرورت پڑے تو فوری طورپرادویات بھی لیں۔

٭کیفین کے حامل مشروبات کے بجائے سادہ پانی زیادہ سے زیادہ پیئیں۔

٭بیرون ملک سفرکر رہے ہیں تو خیال رکھیں کہ مختلف ٹائم زون میں جانے سے دوا لینے کے اوقات(دورانئے) میں تبدیلی نہ آئے۔

٭ہوائی جہازمیں سفرکررہے ہیں توعملے کو بتائیں کہ آپ ذیابیطس کے مریض ہیں تاکہ وہ اس کے مطابق کھانا دیں۔

٭سفر میں سخت جوتے نہ پہنیں ورنہ پاؤں سوج سکتے ہیں۔ تکلیف محسوس ہو تو پرسکون ہونے کے لئے جوتے اتاردیں۔

٭نیند آجائےتو بہترہے کہ الارم لگا کرسوئیں تاکہ کھانے اورادویات لینے کے اوقات میں خلل نہ آئے۔

٭اپنی گاڑی میں سفرکررہے ہوں تو مناسب سفرطے کرنے کے بعد گاڑی روک کر تھوڑی بہت چہل قدمی کرتے رہیں۔

٭پبلک ٹرانسپورٹ یا بذریعہ ہوائی جہازسفرکررہے ہوں تو بھی اپنے جسم کو متحرک رکھنے کے لئے ایک دو چکرضرورلگائیں۔

Travelling tips for diabetic patients, diabetes and travelling

Vinkmag ad

Read Previous

انیمیا کی شکار خواتین کیا کھائیں

Read Next

 خون میں شوگر کی مقدار کتنی

Leave a Reply

Most Popular