Vinkmag ad

 خون میں شوگر کی مقدار کتنی

 خون میں شوگر کی مقدار کتنی

خون میں شوگر کی مقدار کا جائزہ لینے کے لئے کچھ ٹیسٹ کیے جاتے ہیں جن مین سے چند یہ ہیں

کسی بھی وقت ٹیسٹ

٭شوگرلیول کی تشخیص کے لئے یہ ٹیسٹ دن کے کسی بھی حصے میں کیا جاسکتا ہے۔

٭اس میں مریض کے خون کا نمونہ لیا جاتا ہے۔ اس کے مطابق نارمل آدمی کے خون میں شوگرکی سطح 140 سے کم ہونی چاہیے۔

٭کھانے کی قسم، مقداراورٹیسٹ کے درمیان گزرا ہوا وقت اس کے نتائج کو متاثرکرتا ہےلہٰذا مکمل تشخیص کے لئے محض اس کےنتائج پر اعتماد مت کریں۔

خالی پیٹ ٹیسٹ

٭اس ٹیسٹ کےلئے مریض کوتجویزکیا جاتا ہے کہ لیبارٹری آنے سے 8سے 10گھنٹے قبل کچھ نہ کھائیں۔

٭نارمل انسان کے خون میں شوگرکی سطح 100 سے کم ہوتی ہے لیکن بیماری کی صورت میں یہ 125  تک پہنچ جاتی ہے۔ اس سے ذیابیطس کا مرض ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں رائے قائم کی جاتی ہے۔

دو گھنٹوں بعد ٹیسٹ

٭یہ ٹیسٹ ڈاکٹرکا تجویز کردہ کھانا کھانے کے دوگھنٹےبعد کیا جاتا ہے۔

٭اس کےمطابق خون میں شوگرکی نارمل سطح140 سے کم ہونی چاہئے۔ رینڈم گلوکوزٹیسٹ کی نسبت یہ زیادہ بہتر ہے۔

گلوکوزکی برداشت کا ٹیسٹ

٭مریض کوچاہئے کہ اس ٹیسٹ سےاوسطاً آٹھ گھنٹے پہلےکچھ نہ کھائے پیئے تاہم اس دوران وہ پانی پی سکتا ہے۔ اس کے لئے متعلقہ فرد کو ناشتے سے پہلے لیبارٹری آنا ہوتا ہے۔ پھر فاسٹگ شوگرکا جائزہ لیا جاتا ہے۔

٭ٹیسٹ کے لیے مریض کو50 یا 75 گرام گلوکوزپانی میں گھول کرپلایا جاتا ہے۔ اس کے ایک گھنٹے بعد خون کا نمونہ لے کرمعائنہ کیا جاتا ہے۔

٭اس میں فاسٹنگ شوگر 100 سے کم جبکہ دوگھنٹے بعد 140 سے کم ہونی چاہیے۔

٭حاملہ خواتین کو یہ ٹیسٹ لازماً کروانا چاہیے تاکہ رحم میں موجود بچے کی صحت کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Random Glucose Test, Glucose pp 2 hours, Glucose Tolerance Test, Fasting Glucose Test

Vinkmag ad

Read Previous

ذیابیطس کے مریض اورسفر 

Read Next

انسولین کی اقسام

Leave a Reply

Most Popular