انسولین کی اقسام

انسولین کی اقسام

انسولین کی دو اقسام ہیں

٭تیزی سے عمل کرنے والی انسولین خون میں جلد مل کرشوگرکی بڑھی ہوئی مقدارکو نارمل سطح پرلاتی ہے۔ اسے کھانے سے 15 منٹ پہلے لگایا جاتا ہے۔

٭سست روانسولین کو شوگرکی بڑھی مقدارکم کرنےکے لئے زیادہ وقت درکارہوتا ہے۔ یہ کھانے سے 30منٹ پہلے لگائی جاتی ہے۔

کون سی انسولین کس مریض کے لیے مؤثر ہے، اس کا انتخاب ڈاکٹرمریض کے کھانے،عمر،کام اورماحول کے مطابق کرتے ہیں۔ لہٰذا ان کے مشورے کے بغیراس کی قسم تبدیل مت کریں۔ استعمال کے بعد الرجی ہوتومعالج سے رابطہ کریں۔

لگانے کا طریقہ

زیادہ انسولین لگانے سے شوگرکم ہونے اورکم لگانےکی صورت میں شوگربڑھنے کا امکان ہوتا ہے۔ اس کی مقدارکے بارے میں معالج سے راہنمائی حاصل کریں۔ اسے اتنی ہی مقدار میں لگائیں جس سے شوگرنارمل ہو سکے۔ اسےکندھے سے لے کرکہنی تک یاناف سے لے کر ران تک کہیں بھی لگایاجاسکتا ہے۔

rapid acting insulin, short acting insulin, types of insulin

Vinkmag ad

Read Previous

 خون میں شوگر کی مقدار کتنی

Read Next

الائچی‘ فائدے میں بڑی

Leave a Reply

Most Popular