Vinkmag ad

خواتین ڈاکٹروں کے علاج سے اموات کا خطرہ کم

خواتین ڈاکٹروں کے علاج سے اموات کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اسی طرح ان کے دوبارہ ہسپتال داخلے کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔ اس کا انکشاف یونیورسٹی آف کیلیفورنیا (امریکہ) کی ایک نئی تحقیق میں ہوا ہے۔ تحقیق معروف طبی جریدے اینلز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہوئی ہے۔

سٹڈی میں یہ بھی سامنے آیا کہ خواتین مریضوں کو خواتین ڈاکٹروں کے علاج سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ جب ان کا علاج خواتین ڈاکٹروں نے کیا تو شرح اموات 8.15 فی صد رہی۔ مرد ڈاکٹروں کی صورت میں یہ شرح 8.38 فی صد تھی۔ محققین طبی لحاظ سے اس فرق کو اہم سمجھتے ہیں۔ خواتین ڈاکٹروں سے علاج کروانے والے مرد مریضوں کی شرح اموات 10.15 فی صد تھی۔ دوسری طرف مرد ڈاکٹروں کے علاج سے یہ شرح 10.23 فی صد تھی۔ محققین نے ہسپتال میں دوبارہ داخل ہونے کی شرح میں بھی کم و بیش اسی ترتیب کا پتہ لگایا ہے۔

تحقیقی مطالعے میں اس فرق کی ممکنہ توجیہات بھی بتائی گئی ہیں۔ معلوم ہوا کہ خواتین اور مرد ڈاکٹر مختلف طریقے سے میڈیکل پریکٹس کرتے ہیں۔ ان کا مریضوں کی صحت کے نتائج پر بھی معنی خیز اثر پڑتا ہے۔ ایک اور وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ عورتیں خواتین ڈاکٹر کے ساتھ گفتگو میں زیادہ اطمینان محسوس کرتی ہیں۔ اس سے مریضوں کے اہم معلومات بتانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں تشخیص اور علاج بہتر ہو جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ خواتین کے درد کو مردوں کے درد کے مقابلے میں کم سنجیدہ لیا جاتا ہے۔ اسے شاید مرد ڈاکٹر زیادہ اہمیت نہیں دیتے۔

 

Vinkmag ad

Read Previous

ملیریا کی علامات اور علاج کیا ہے؟

Read Next

Mother’s milk – a miracle and blessing

Leave a Reply

Most Popular