Vinkmag ad

مچھروں سے نجات کے آسان طریقے

مچھر بظاہر اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ انہیں دیکھ کر کسی کو بھی خطرہ یا خوف محسوس نہیں ہوتا۔ تاہم یہ چھوٹے سے دکھائی دینے والے حشرات بہت بڑی بڑی بیماریوں مثلاً ملیریا اور ڈینگی وغیرہ کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان سے بچاؤ کے لیے مختلف طریقے آزمائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں پیدا ہونے سے ہی روک لیا جائے تو بھی ان سے پھیلنے والی بیماریوں کی شرح کو کم کیا جا سکتا ہے۔ مچھروں سے نجات کے آسان طریقے یہ ہیں:

٭ دروازوں اور کھڑکیوں پر جالی لگوائیں۔

٭ اگر نلکوں سے پانی رستا ہو تو ان کی مرمت کروائیں۔

٭ گھر کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

٭ گھروں بالخصوص کچن میں کوڑا جمع نہ ہونے دیں۔

٭ گھر میں یا اس کے آس پاس پانی جمع نہ ہونے دیں۔

٭ کوڑا دان ڈھانپ کر رکھیں۔

٭ بالٹیاں، ٹائر یا گھڑے استعمال میں نہ ہوں اور ان میں پانی جمع ہو جائے تو انہیں خالی کریں ورنہ ڈھانپ کر رکھیں۔

٭ مچھر صرف گندے نہیں صاف پانی میں بھی نشوونما پا سکتے ہیں۔ اس لیے صاف پانی کے برتنوں کو بھی ڈھانپ کر رکھیں۔

٭ صبح اور شام کے وقت جسم کو مکمل طور پر ڈھانپنے والے اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں۔

٭ ہاتھوں، پاؤں اور بازوؤں پر مچھر بھگانے والی دوا لگائیں۔

٭ مچھر دانی اور مچھر بتی استعمال کریں۔

٭ گھر کے اندر مچھروں کو بھگانے والے پودے لگائیں۔ مثلاً پودینہ، لیموں اور تلسی وغیرہ۔

٭ اگر آپ کے علاقے میں مچھر مار سپرے نہیں ہوتا تو انتظامیہ سے رابطہ کر کے مچھر مار سپرے کروائیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

بچپن میں روزے

Read Next

بزرگ بھی عید کے پکوان کھائیں

Leave a Reply

Most Popular