Vinkmag ad

بچپن میں روزے

روزہ صرف بالغ افراد پر ہی فرض ہے۔ تاہم بعض بچے بھی بڑوں کی دیکھا دیکھی روزہ رکھنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ بچوں کو روزے کی عادت ڈلوانے کے لیے کچھ روزے رکھوائے جا سکتے ہیں۔ تاہم بچپن میں روزے رکھوانے ہوں تو کچھ باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ ان میں سے کچھ اہم امور یہ ہیں:

٭ سحری میں انہیں ریشہ دار غذا دیں جس میں مکمل گندم کی روٹی، دالیں، پھل اور ہرے پتوں والی سبزیاں شامل ہوں۔ اس کے علاوہ پروٹین کی حامل اشیاء مثلاً گوشت، انڈے، مکھن، دودھ اور اس سے بنی چیزیں بھی دیں تاکہ ان کا معدہ زیادہ دیر تک بھرا رہے۔

٭ بچوں کو زیادہ کھانے پر مجبور نہ کریں۔ اس سے ان کا نظام انہضام متاثر ہو سکتا ہے۔ نتیجتاً انہیں اپھارا، پیٹ میں درد اور تیزابیت ہو سکتی ہے۔

٭ سحر اور افطار میں زیادہ چینی والے کھانوں سے پرہیز کروائیں۔ یہ اشیاء نہ صرف روزے کے دوران بھوک بڑھانے کا سبب بنتی ہیں بلکہ غذائیت بھی کم فراہم کرتی ہیں۔

٭ زیادہ نمک والی اشیاء سے بھی پرہیز کروائیں کیونکہ یہ پیاس بڑھاتی ہیں۔ اس کے متبادل میں انہیں دہی، کیلے، آلو اور ٹماٹر دیں کیونکہ ان میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ ان سے روزے کے دوران پیاس بھی کم محسوس ہوتی ہے۔

٭ پانی کی کمی سے محفوظ رہنے کے لیے انہیں افطار سے سحری تک کے اوقات میں زیادہ پانی پلائیں۔

٭ دن کے اوقات میں انہیں باہر دھوپ میں کھیلنے سے منع کریں۔

٭ سحر اور افطار میں کولا مشروبات، تلی ہوئی اور مسالے دار اشیاء بھی نہ کھانے دیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

Ramadan and pregnancy

Read Next

مچھروں سے نجات کے آسان طریقے

Leave a Reply

Most Popular